ایڈیشنل چیئرمین سی ڈی اے تقرری کیس کی سماعت ملتوی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عامرعلی احمد ایڈیشنل چیئرمین سی ڈی اے تقرری کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی
عامر علی احمد ایڈیشنل تقرری کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی .درخواست گزار 20 گریڈ کے افسر ایاز خان کی طرف ایڈوکیٹ ریاض حنیف راہی دالت میں پیش ہوئے ،وکیل سی ڈی اے نے عدالت میں کہا کہ عامر احمد علی کے مستقل چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری کی منظوری دیدی گئی ہے۔ عامر علی احمد کی تقرری کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عامر احمد کی نے چیف کمشنر آفس کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ وکیل سی ڈی اے نے عدالت میں جواب دیا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں کہ چارج چھوڑا ہے یا نہیں مہلت دیں پوچھ کر بتاتا ہوں ۔
قبل ازیں عدالت میں ڈیپوٹیشن پر آئےسی ڈی اے ملازمین کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، وکیل نے عدالت میں کہا کہ ممبر انجنیئرنگ کو یہاں لانے کی وجہ بتانا ضروری ہے۔اس عہدے پر پہلے سے کام کرنے والے افسر ہر طرح سے عہدے کے اہل تھے سلیکشن پراسس کے بغیر ڈیپواٹیشنسٹ کی تعیناتی نہیں ہوسکتی ۔کمپٹیشن کا پراسس بھی مکمل نہیں آئین کے آرٹیکل 27 اور 242 کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ممبر انجبیئرنگ سید منور شاہ کے خلاف دلائل مکمل کرلئے گئے کیس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی گئی
صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان
بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج
فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر
وزیراعظم ہاؤس سے جلد بڑی گرفتاری متوقع
اسلام آباد رورل زون جرائم کا گڑھ بن گیا،منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے قائم
بنی گالہ تجاوزات سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی