ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان ساؤتھ ایشین فورم آف ایمپلائرز کو فعال کرنے کے لیے پُرعزم

ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان ساؤتھ ایشین فورم آف ایمپلائرز کو فعال کرنے کے لیے پُرعزم

ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان (ای اایف پی) کے نائب صدر ذکی احمد خان نے ساؤتھ ایشین فورم آف ایمپلائرز (سیف) کو فعال کرنے میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سنگاپور میں 17ویں ایشیا پیسفک ریجنل اجلاس کے موقع پر منعقد ہونے والے سیف کے اجلاس میں انہوں نے فاروق احمد کی تجویز سے اتفاق کیا کہ سیف کا آئندہ اجلاس ایسوسی ایشن آف اوورسیز ٹیکنیکل کو آپریشن اینڈ سسٹین ایبل پارٹنرشپس(اے او ٹی ایس) اور آئی ای سی کی سائیڈ لائنز پر سال 2023 میں منعقد کیا جائے گا۔

نیپال چیمبر آف کامرس کے صدر اور سیف کے موجودہ صدر رام چندرا نے ساؤتھ ایشین فورم آف ایمپلائرز (سیف) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایک دہائی سے زائد عرصے تک سیف کی حمایت کرنے پر ڈچ ایمپلائرز کوآپریشن پروگرام(ڈی ای سی پی) کا شکریہ ادا کیا اور متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ سیف کو پائیدار بنیادوں پر ایک ادارے کے طور پر جاری رکھا جائے گا۔

سیکریٹری جنرل بی ڈی ایمپلائز ساؤتھ ایشین فورم آف ایمپلائرز فیڈریشن فاروق احمد نے ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان کے سابق صدر مجید عزیز کو سیف کے پہلے صدر کے طور پر دوبارہ فعال کرنے میں ان کے تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس میں شرکاء نے خطے کو درپیش اہم مسائل پر آجروں کی آواز بلند کرنے اور سیف کو مضبوط کرنے کا عزم ظاہرکیا۔

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

اجلاس میں سیکریٹری جنرل سیف مسٹر پانڈے، صدر بی ای ایف اردشیر کبیر، بی ای ایف کی نائب صدر ششمیتا انیس، بی ای ایف کے سید تنویر حسین، ای ایف آئی کے سریناگیشور اور سینئر ایڈوائزر ای ایف پی ایف کے صدیقی نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اگلا اجلاس جنوری 2023 میں ملائیشیا میں اے او ٹی ایس اجلاس کے موقع پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا جس میں سیف کی صدارت بھارت کو سونپی جائے گی

Comments are closed.