احساس کفالت پروگرام ، کرونا کی حساسیت بھول گیا ، ہزاروں خواتین کو ایک جگہ بلاکررقم دینے کا عمل کرونا کے اضافے کا سبب

0
37

فیصل آباد :احساس کفالت پروگرام ، کرونا کی حساسیت بھول گیا ، ہزاروں خواتین کو ایک جگہ بلاکررقم دینے کا عمل کرونا کے اضافے کا سبب،اطلاعات کے مابق احساس کفالت پروگرام کے تحت دہاڑی دار طبقے میں فیصل آباد کے 18 مقامات سے امدادی رقم کی فراہمی جاری ہے۔

باغی ٹی وی کےمطابق کرونا سے بچاو کی حفاظتی تدابیر کے تحت عوام الناس کو لاک ڈاون کرنے والی حکومت نے خود اپنے ہی فیصلوں کی دھجیاں بکھیردیں اورفیصل آباد میں اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا

ذرائع کےمطابق احساس کفالت پروگرام کے تحت خواتین میں امدادی رقم تقسیم کرنے کے لیے انتظامیہ نے کرونا سے بچاوکی تمام حفاظتی تدابیرکو پارہ پارہ کرتے ہوئے ایک ہی جگہ پرہزاروں خواتین کو بلاکررقم دینے کا اعلان کرکے کرونا کے اضافے کا سبب بننے میں خوب مدد کی

ذرائع کے مطابق ہزاروں خواتین ایک جگہ جمع ہیں اوررقم کے حصول کے لیے اس قدرایک دوسرے کے ساتھ چھورہی ہیں کہ جس کے بعد کرونا کی حفاظتی تدابیرکے بارے میں احتیاط کرنے کا دعویٰ بالکل فاسد ہوکررہ جاتا ہے

یاد رہے کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت دہاڑی دار طبقے میں رقم کی تقسیم شروع کردی گئی ہے، پنجاب میں پہلے مرحلے میں ایک ارب33 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کی چھ تحصیلوں میں 67 ہزار 629 افراد امدادی رقم وصول کریں گے جس کےلیے شہر اور دیہی علاقوں میں 9، جڑانوالہ میں تین مراکز بنائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تاندلیا نوالہ، سمندری، جھمرہ میں 2، 2 مراکچ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے لیکن فیصل آباد میں رقم کی تقسیم دوسرے مرحلے میں ہوگی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں رقم تقسیم کیلئے میں 450 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جن سے 12 ہزار روپے فی کس تقسیم ہوں گے جبکہ لاہور اور فیصل آباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں امدادی رقم کی تقسیم ہوچکی ہے۔

Leave a reply