عید خوشیوں کا تہوار،ذاتی انا اور منافقت کو چھوڑ کر صرف ملک کا سوچنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی ہے

گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک دوسرے کو عید الا ضحی کی مبارکباد دی۔

ملاقات میں عید الا ضحی پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات اور صفائی کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عید خوشیوں بھرا تہوار ہے۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ ذاتی انا اور منافقت کو چھوڑ کر صرف ملک کا سوچنا ہے۔ صوبے کے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے۔ عید پر نادار طبقہ خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ افواہیں پھیلانے اورسازشیں کرنے والوں کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے۔ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔

خیال رکھیں،ہمارا کوئی ہمسایہ خوشی سے محروم نہ رہ جائے،چیئرمین سینیٹ کا عید پیغام

عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد،وزیراعظم نے ساتھ دیا اہم پیغام

پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جا رہی، سنت ابراہیمی کی ادائیگی، باغی ٹی وی کی طرف سے عید مبارک

وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اور ہم مل کر عید کی خوشیاں منائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی

حقیقی عید تب ہوگی جب مقبوضہ کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہوگا،صدر آزاد کشمیر

عیدالاضحیٰ مبارک، کرونا میں احتیاط کریں، محفوظ رہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

محکمہ داخلہ پنجاب کا نام بدل کر کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں کے خلاف کاروائی کا حکم

گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومتی عوامی فلاح وبہبود کیلئے تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔حکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر اکٹھے ہیں۔ ہماری نیت اورسمت درست ہے۔ عوام کوبہترین سہولتیں فراہم کرنا ہی ہمارا نصب العین ہے۔

جانوروں کی قربانی کے ساتھ مفادات، ذاتی خواہشات کی قربانی ضروری ہے،علامہ ساجد نقوی

Leave a reply