پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعظم نے عید الفطر پر پاکستان سمیت تمام اہل اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں خوشیوں بھرا یہ دن عطا کیا ہے۔

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ عید الفطر کا مقصد مسلمانو ں میں اتحاد ، اخوت ، بھائی چارہ ، ایثار اور سخاوت جیسے جذبات کو فروغ دینا ہے ۔ ہم عید کی حقیقی خوشی صرف اسی وقت حاصل کر سکتے ہیں جب ہم اس موقع پر اپنے ضرورت مند عزیز و اقارب اور بہن بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں اپنے برابر کاشریک کریں گے اور ایسا تب ہی ممکن ہے جب ہم اسلام کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہوں اور بخل ، حسد ، لالچ اور نفرت جیسے منفی رجحانات پر قابو پاتے ہوئے سخاوت پر مبنی جذبے کو فروغ دیں۔ اللہ تعالیٰ کا صد شکر ہے کہ اس نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہمیں صیام و عبادات کے ساتھ قوم کی خدمت کرنے کی سعادت و توفیق عطا فرمائی اور یہ موقع دیا کہ ہم اس کے حضور رحمت و مغفرت کی التجا کر سکیں

سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس خوشی کے موقع پر اپنے پاکستانی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے،اور ان کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے حتی المقدور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں- اس پر مسرت دن کے موقع پر تمام مسلم مقبوضہ علاقوں، کشمیر اور فلسطین کے عوام سے یکجہتی کرتے ہیں، اللہ تعالی جلد ہمارے ان بھائیوں بہنوں کو آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔اللہ پاک اس عید کو پاکستان اور سارے عالم اسلام کیلئے مبارک فرمائے اور تمام عالم اسلام اور پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔

Shares: