عید پر کتنی ہوں گی چھٹیاں ؟ حتمی فیصلہ ہو گیا، نوٹفکیشن بھی جاری

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید پر کتنی ہوں گی چھٹیاں ؟ حتمی فیصلہ ہو گیا، نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا

وفاقی حکومت نے رواں برس عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو 6 چھٹیاں دے دی ہیں، اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ ملازمین کو 9 چھٹیاں دی جائیں گی تا ہم اب نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق عید پر 6 چھٹیاں ہوں گی

عید الفطر پر چھٹیاں 22 سے 27 مئی تک ہوں گی۔ چھٹیاں جمعۃ المبارک سے شروع ہوں گی اور بدھ تک جاری رہیں گی۔ اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر چھ روز کے لیے بند رہیں گے۔

ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

وفاقی سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان کے مطابق کمیونٹی مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں گی، تمام بزنس، مارکیٹیں، پبلک مقامات چھٹیوں میں بند رہیں گے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ماہ شوال کے چاند کی پیش گوئی کردی ہے، 1441ہجری شوال کا چاند 22مئی 10 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہونا شروع ہو گا، 29 رمضان یعنی 23 مئی کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، 30 رمضان 24 مئی کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں اس دوران مطلع جزوی طور پر ابر الود رہنے کا امکان ہے ،پہلی شوال 25مئی 2020 کو ہونے کا امکان ہے۔

شہر میں نماز عید کے تمام اجتماعات مساجد کی بجائے کھلے میدان میں ہی کروانے کی تجویز حکومت کو دی گئی ہے، تاہم عید کے اجتماعات کی پالیسی طے کرنے کے لئے کابینہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے، اجلاس مین عید کے اجتماعات کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی اور علماء کرام کی جانب سے حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے اور اس میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی

 

 

وزیراعظم ہاؤس کے چار ملازمین میں کرونا کی تصدیق

 

Leave a reply