سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا بہت کم کم تقریبات میں دکھائی دیتی ہیں حال ہی میں وہ لکس سٹائل ایوارڈز میں دکھائی دیں .سنگیتا نہایت ہی دلکش لگ رہیں تھیں. اس موقع پرانہوںنے کہا کہ میں تو کم کم جاتی ہوں کہیں بھی سب جانتے ہیں لیکن آج میںاپنی انجو (انجمن) کے لئے اس تقریب میں آئی ہوں. انجمن کو ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے . ہمارا آپس میں ہہت گہرا تعلق اور دوستی ہے. ہم دونوں کا کئی برسوں کا تعلق ہے ایک دوسرے کے ساتھ اچھا برا وقت دیکھا ہے. اس موقع پر سنگیتا بیگم نے یہ بھی کہا کہ میں کسی بھی فلمی پراجیکٹ پر کام نہیں کررہی لیکن ایک ڈرامے پر کام کررہی ہوں یہ ایک بڑا ڈرامہ ہے جس کی سٹار کاسٹ بھی ہیوی ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرٹ فلم
بنانے کی خواہش ہے. جوائے لینڈ کی پابندی پر انہوںنے کہا کہ جو فلمیں پاکستان کا نام فخر سے بلند کررہی ہیں انہی کی نمائش پاکستان میں روک جانا افسوسناک ہے. پاکستان میں بے شک آرٹمووی نہ بہت دیکھی جاتی ہے نہ بنائی جاتی ہے لیکن میں ضرور بنائوں گی اور دنیا کے بڑے فلمی میلوںمیں پیش کروں گی. یاد رہے کہ سنگیتا کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی بہترین ہیروئنز اور ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے.








