عام انتخابات 2024، نتائج آنا شروع ہو گئے

0
218
election

نوشہرہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 33سے آزاد امیدوار سید شاہ احد آگے نکل گئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے پرویز خٹک تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 33کے 62پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید شاہ احد 15426 ووٹ لے کر آگے ہیں، اے این پی کے خان پرویز 3940 ووٹ کیساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی پی کے پرویز خٹک 3669 ووٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 10بونیرکے 91پولنگ اسٹیشن کاغیرحتمی نتیجہ, آزاد امیدواربیرسٹرگوہر27ہزار208ووٹ لیکر آگے، جبکہ جماعت اسلامی کے بخت جہان نے 8992 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے

این اے239لیاری کراچی کے37پولنگ اسٹیشن کاغیرحتمی نتیجہ پیپلزپارٹی کےنبیل گبول 11154ووٹ لیکرآگے،غیرسرکاری نتیجہاین اے 130 لاہور 14 کی 376 نشستوں میں سے 47 کانتیجہ موصول ہوچکا ہے۔

اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار یاسمین راشد 13 ہزار 164 ووٹ کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف 10 ہزار 14 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں

سندھ سے پہلے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مراد علی شاہ پی ایس 77 جامشورو 1 سے اپنے سیٹ پر کامیاب ہو گئے جس کے مطابق پی پی پی کے 66100 ووٹ لے کے اپنے سیٹ پر کامیاب جبکہ روشن علی ابڑو 6150 ووٹ کے ساتھ الیکش ہار گئے،

خیبر پختونخواہ ضلع صوابی ۔ این اے 19 صوابی 1 کے 45پولنگ اسٹیشن سے غیر ختمی نتائج کے مطابق اسد قیصر پی ٹی آئی ازاد امیدوار 15128ووٹوں سے پہلے نمبر جبکہ فضل علی حقانی جے یو آئی ف 5747 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر موجود ہے شاہ نواز خا ن اے این پی 3273 ووٹوں سے تیسرے نمبر ہے اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 50 صوابی 2 سے غیر ختمی نتائج کے مطابق عاقب اللہ پی ٹی آئی آزاد 10999 پہلے نمبر پر بابر سلیم مسلم لیگ ن 6811 دوسرے نمبر پر ہے نواب زادہ حان اے این پی 5467 تیسرے نمبر پر ہے ،
صوابی پی کے 50: صوابی این اے انیس 45پولنگ اسٹیشن اسد قیصر پی ٹی آئی ازاد 15128 پہلے نمبر پر ہے . فضل علی حقانی جے یو آئی ف 5747 دوسرنمبر پر
شاہ نواز حان اے این پی 3273 تیسرےنمبر پر ہے ، صوابی پی کے 50 پر عاقب اللہ پی ٹی آئی آزاد 10999 پہلے نمبر پر بابر سلیم مسلم لیگ ن 6811 دوسرے نمبر پر جبکہ نواب زادہ حان اے این پی 5467 تیسرے نمبر پر ہے.
این اے 20 صوابی 2 میں آزاد امیدوار شہرام ترکئی 23967 کے ساتھ پہلے جبکہ اے این پی کے وارث خان 10290 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ،
صوابی .نواب زادہ حان اے این پی 5467بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 261 قلات سے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج موصول ہوئے ہیں۔ اب تک موصول ہونیوالے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل 1604 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نواب ثناءاللہ زہری 1201 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر جبکہ جمیعت علماء اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری 1033 ووٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
بلوچستان سے این اے 257 حب کم لسبیلہ کم اوران سے پی ایم ایل این کے جام کمال 5264 جبکہ محمد اسلم بھوتانی آزاد امیدوار 3032 کے ساتھ دوسرے نمبر ہے،
اسی طرح این اے 254 میں بی اے پی کے خالد حسین مگسی 3617 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ جے یو آئی ف کے امیدوار 2425 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین سابق صدر آصف علی زرداری شہید بینظیر آباد نوابشاہ میں حلقہ این اے 207 میں اپنے مدمقابل امیدوار شیر محمد رند کو بہت بڑے مارجن سے شکست دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔اب تک سامنے آنے والے 40 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق صدر آصف زرداری کو 22161ووٹ حاصل ہو چکے ہیں جبکہ ان کے مقابل کئی جماعتوں کے ھمایت یافتہ امیدوار سردار شیر محمد رند کو 5861 ووٹ مل سکے ہیں۔ باقی پولنگ سٹیشنوں کے نتائج ابھی موصول ہو رہے ہیں۔
حیدرآباد: پی ایس61 ے 58پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کےشرجیل انعام میمن32478ووٹ لے کر آگے ہیں۔ جےیوآئی کےحافظ سعیدتالپور5297ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔

قمبرشہدادکوٹ میں پی ایس14کے41پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج کے تحت پیپلزپارٹی کے امیدوار میر نادر مگسی 10189 ووٹ لیکر آگے ہیں۔ جی ڈی اے کے امیدوار مظفر بروہی 5002 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

گولارچی میں پی ایس72کے17پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے محمد اسماعیل راہو7784 ووٹ لےکر آگے ہیں۔ جی ڈی اے کے امیر حسن 3675 لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

کراچی میں پی ایس105 کے 3 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔ جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سعید غنی 1050 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ جی ڈی اے کے عرفان اللہ مروت 649 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

قمبر شہدادکوٹ میں پی ایس14کے21پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار میر نادر مگسی 5640 ووٹ لیکر آگے ہیں۔ جب کہ جی ڈی اے کے مظفربروہی 2244 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 127 پر عطا تارڑ مسلم لیگ ن 8632لے کر آگے،جبکہ بلاول بھٹو 7823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں

ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔قومی اسمبلی کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 103 نشستوں پر آگے ہیں ۔ن لیگ 44نشستوں کیساتھ دوسرے ،پیپلزپارٹی 26 نشستوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔جی ڈی اے 5،ایم کیو ایم 3، بی این پی 2 جے یو آئی ف 2،جمہوری وطن پارٹی اور مسلم لیگ ق ایک ایک نشست پر آگے ہہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32سے تحریک انصاف کے آزاد امیدوار آصف خان آگے ‘مردان سے قومی اسمبلی کے حلقہ پر پی ٹی آئی کے امیدوار علی محمد خان 191ووٹ کے ساتھ پہلے جماعت اسلامی کے امیدوار عاقب اسماعیل 36 ووٹ لے کر دوسرے ‘اے این پی کے امیدوار احمد بہادر خان نے 31 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہیں ۔
اسی طرح ڈی آئی خان میں 15پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مولانا فضل الرحمان 2168 ووٹ لے کر آگے ‘فیصل کریم کنڈی 2097 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ علی امین گنڈاپور2059ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں ۔قومی اسمبلی کے حلقہ NA-202 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان ہو گیا،

پیپلزپارٹی امیدوار ڈاکٹر نفیسہ شاہ 8364 ووٹ لے کر آگے۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے202 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوار ڈاکٹر نفیسہ شاہ 8364 ووٹ لے کرپہلے جبکہ جی ڈی اے کے امیدوار سید غوث علی شاہ 1990 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔لاہور 7: این اے 123 سے آزاد امیدوار افضال عظیم 12،446 ووٹ کے ساتھ آگے ،جبکہ سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف 12011 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے

شانگلہ : این اے 11 غیر حتمی نتیجہ ،آزاد امیدوار سید فرین 16،273 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ پی ایم ایل این کے امیر مقام 7002 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے
سکھر: این اے 201 سکھر 2 پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید خٌورشید شاہ 10،414 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ جے یو آئی ف کے امیدوار 1409 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،
لاہور 2: این اے 118 لاہور 2 سے پی ایم ایل یان کے حمزہ شہباز 2121 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ 1115 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج ,تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزادامیدوار بشیر خان 2507 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ سراج الحق 1737 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک: این اے 43 ٹانک پر آزاد امیدوار داور خان کنڈی 3228 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ اسعد محمود 1706 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے

این اے 115 ، اب تک کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار خرم شہزاد ورک11ہزار448 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ جاوید لطیف 7444ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں

این اے 75 سے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما دانیال عزیز 4213 ووٹ لے کر آگئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار انوار الحق چوہدری 1762 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
فیروزوالا : حلقے این اے 114 کے 85 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر حسین 27 ہزار 963 ووٹ لے کر آگے ہیں، آزاد امیدوار ارشد محمود منڈا 22 ہزار539 ووٹ لے کر ان سے پیچھے ہیں۔

این اے 67 سے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار انیقہ مہدی 3724 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ 3474 ووٹ لیکر پیچھے

راولپنڈی/حلقہ این اے 56،8 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج ،پی ٹی آئی امیدوار شہریار ریاض خان 1850 ووٹ کے ساتھ آگے ،مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی 1583 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ،شیخ رشید احمد 422 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں

این اے 150 ملتان کے غیر حتمی نتائج:پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار زین قریشی 9105 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں ۔ن لیگ کے جاوید اختر 8345 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 29 گورنمنٹ گرلز سکول میل پولنگ اسٹیشن کمبوہ، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، آزاد امیدوار ارباب عامر ایوب 1015 ووٹ لے کر آگے ہیں، جے یو آئی کے عرفان اللہ شاہ 159 کیساتھ دوسرے نمبر پر اے این پی کے ثاقب اللہ چمکنی 75 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ،

حلقہ این اے 81 کے 14 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آ چکے ہیں جن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اظہر قیوم ناہر 6،847 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار چوہدری بلال اعجاز 4،272 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

حلقے این اے 77 کے 45 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ , آزاد امیدوار راشدہ طارق 11 ہزار 788 ووٹ لے کر آگے ہیں، ان کے مخالف (ن) لیگی امیدوار 10 ہزار 134 ووٹ لے کر ان سے پیچھے ہیں۔

سیالکوٹ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 کے 4 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان،پاکستان مسلم لیگ ن کے خواجہ محمد آصف 1368 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 937 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں

این اے76 نارووال:12 پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ،ن لیگ کے احسن اقبال4416 ووٹ لے کرآگے، آزاد امیدوار جاوید صفدر کاہلوں2007 ووٹ لے کردوسرےنمبر پرہیں،

این اے 87 خوشاب کے 35 پولنگ سٹیشن غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ،آزاد امیدوار عمر اسلم اعوان 7110 ووٹ لے کر آگے،ن لیگ کے شاکر بشیر اعوان 6130 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر،پیپلز پارٹی کے علی سانول 2922 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں.

وزیرآباد/ این اے 66 ، 15 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری, غیر حتمی نتیجہ،آزاد امیدوار محمد احمد چٹھہ 6172 ووٹ لے کر آگے، مسلم لیگ ن کے نثار چیمہ 2884 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر ہیں،

ڈیرہ غازیخان این اے 184کے 5 پولنگ اسٹشن کا نتیجہ،عبدالقادر کھوسہ مسلم لیگ ن 1580 ، آزاد امیدوار علی کھلول 970، اور آزاد امیدوار سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ 670 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہین.

این اے 100 کے پانچ پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج ، مسلم لیگ ن کے رانا ثناءاللہ 2521 ووٹ لے کر آگے،پی ٹی آئی حمایت یافتہ نثار جٹ، 2017 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں

مردان ، این اے 23 ،پی ٹی آئی کے امیدوار علی محمد خان 191ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ،جماعت اسلامی کے امیدوار عاقب اسماعیل 36 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ،اے این پی کے امیدوار احمد بہادر خان نے 31 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہیں.

چیچہ وطنی پی پی 204،22 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار میجر غلام سرور 7528ووٹ لےکر پہلے نمبر پر، آئی پی پی کے ملک فلک شیر لنگڑیال 6721 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر، آزاد امیدوار چوہدری عادل سعید ووٹ5211 حاصل کر کے تیسرے نمبرہیں.

فیصل آباد/این اے 95،پولنگ اسٹیشن نمبر 72 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، آزاد امیدوار علی ساہی 719 ووٹ لے کر آگے،مسلم لیگ ن کے آزاد تبسم 12 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں.

این اے 53 پولنگ اسٹیشن نمبر 309 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج،آزاد امیدوار کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر 175 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر،چوہدری نثار علی خان 160 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ،پاکستان مسلم لیگ نواز کے انجینئر قمر الاسلام 130ووٹ لے کر تیسرے نمبر پرہیں.

این اے 166کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کنول شوزب 744 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ،پی پی پی کے امیدوار علی حسن گیلانی 380 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں.

این اے 155، آزاد امیدوارراؤ محمد قاسم 340 ووٹ لے کر پہلے، استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین 140 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں

این اے128 لاہور: ایک پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے،آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ 2450 ووٹ لےکر آگے ہیں،آئی پی پی کے عون چودھری 1970 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں،

این اے 117کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، اب تک کے نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار علیم خان4132 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر،آزاد امیدوار 1819 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر ہیں،شاہدرہ: این اے 117 اور پی پی 145 ، الائیڈ سکول میں ووٹو کی گنتی مکمل ہو گئی،بیگم کوٹ پولنگ اسٹیشن سے فارم45 کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آ گیا،این اے 117 سے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ عبدالعلیم خان کو 245 ووٹ ملے،این اے 117 سے پی ٹی آئی امیدوار علی اعجاز بٹر 203 کو ووٹ ملے،پی پی 145 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سمیع اللہ خان 265 کو ووٹ ملے،پی پی 145 آزاد امیدوار عابد خان کو 14ووٹ ملے،پی پی 145 تحریک لبیک کے عمیر جہانگیر رضوی کو 141۔ووٹ ملے،پی پی 145 سے پی ٹی آئی امیدوار یاسر گیلانی کو 189 ووٹ ملے

‏این اے 119، مسلم لیگ کی رہنما مریم مریم نواز 2343 ووٹ لے کر پہلے، تحریک انصاف کے امیدوارمیاں شہزاد فاروق 1763ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں

این اے 120، ن لیگ کے سردار ایاز صادق 1078 ووٹ لے کر آگے ، تحریک انصاف کے عثمان حمزہ 988 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں،پولینگ سٹیشن 73 واگڑیاں کا رزلٹ ،پاکستان مسلم لیگ نون کے سردار ایاز صادق 629 ووٹ ،آزاد امیدوار ملک حمزہ علی اعوان 146ووٹ لے کر پیچھے،ٹی ایل پی کے امیدوار راشد بٹ 84 لے کر تیسرے نمبر پر ہیں.

این اے 121 لاہور،پولنگ اسٹیشن نمبر 141 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ ،شیخ روحیل اصغر 356 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، وسیم قادر 312 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر

این اے 122 پولنگ اسٹیشن نمبر 21 کا سرکاری غیر حتمی نتیجہ،مسلم لیگ نون کے خواجہ سعد رفیق 3665 ووٹ لے کر آگے،آزاد امیدوار لطیف کھوسہ 2465 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر

لاہور:این اے 123 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ ،میاں شہباز شریف 1595 ووٹ لے کر آگے ہیں،آزاد امیدوار افضال پاہٹ 637 ووٹ لے کر پیچھے ہیں

این اے 125لاہور: مسلم لیگ ن کے ملک افضل 2135 ووٹوں کے ساتھ آگے، آزاد امیدوار رانا جاوید 1830 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں.

این اے 130 لاہور،پولنگ اسٹیشن نمبر 34 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ ،نواز شریف 456 ووٹ لے کر پہلے نمبر، ڈاکٹر یاسمین راشد 212 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں

این اے 46،8 پولنگ سٹیشنز پر پی ٹی آئی کے عامر مغل 2020 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ،مسلم لیگ ن کے انجم عقیل 1120 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں

اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 ،سات پولنگ سٹیشنز پر پی ٹی آئی کے شعیب شاہین 2340 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں،مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری 1300 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں

اسلام آباد: این اے 48،پولنگ سٹیشن نمبر ون،غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علی بخاری 313ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں،ن لیگ کے حمایت یافتہ آزادامیدوار راجہ خرم نوازکے 140 ووٹ ہیں،تیسرے نمبر پر ٹی ایل پی کے امیدوار نے 66 ووٹ لئے،چوتھے نمبر پرمصطفی نواز کھوکھر کے 64 ووٹ نکلے

بہاول پور کے حلقہ این اے 168پولنگ اسٹیشن نمبر 17 کا پہلا غیر حتمی نتیجہ،تحریک انصاف کے سمیع اللہ چوہدری 300 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں،ن لیگ کے ملک اقبال چنڑ 175 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں

حلقہ این اے 78 گوجرانوالہ 2 کے 319 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے خرم دستگير خان 611 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد مبین عارف 597 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں

این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان،نتیجہ: 358 میں سے 15 پولنگ اسٹیشن،مولانا فضل الرحمن 2168 ووٹ لے کر آگے،
فیصل کریم کنڈی 2097 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر،علی امین گنڈاپور2059 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں،

مانسہرہ حلقہ این اے 15 پولنگ اسٹیشن نمبر 56 بی ایچ یو پانو ڈھیری کا غیر حتمی نتیجی، تحریک انصاف کے امیدوار شہزادہ گستاسپ خان 148 ووٹ کے کرپہلے،نواز شریف 100 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں

کراچی: این اے 229ملیر ،ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ،پیپلزپارٹی کے جام عبدالکریم 195ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں،ن لیگ کے قادر بخش 105ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،آزاد امیدوار ولی محمد 89 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں،

پی کے 90 کوہاٹ: ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکار ی نتیجہ،پیپلزپارٹی کے امجد آفریدی 430ووٹ لے کر آگے ہیں،آزاد امیدوار آفتاب عالم 260ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں،

این اے 64 گجرات:ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ،ق لیگ کے چودھری سالک حسین 252 لےکر آگے ہیں،آزاد امیدوار قیصرہ الٰہی 205 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں.

این اے247کراچی سینٹرل:ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری،غیر حتمی نتیجہ ،ایم کیو ایم کے خواجہ اظہارالحسن 237 ووٹ لے کر آگے،پپیلز پارٹی کے شیخ معاذ فیروز190 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر،جماعت اسلامی کے منعم ظفر145 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں.

پی ایس 1 جیکب آباد: ایک پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی ،غیرسرکاری نتیجہ،پیپلز پارٹی کے شیر مغیری 518 ووٹ لے کر آگے ہیں،آزاد امیدوار عبدالرزاق 30 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں

این اے 236 شرقی،ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، آزاد امیدوار عالمگیر خان 356 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں،جماعت اسلامی کے اسامہ رضی 289 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کے مزمل قریشی 96 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں

میاں چنوں: حلقہ این اے 146 سے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ ،آزاد امیدوار پیر ظہور حسین قریشی 205 ووٹ لے کر پہلےنمبر پر ہیں،مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اسلم بودلہ 140 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں،

رحیم یار خان این اے 172 ، پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گلشن اقبال ،غیر حتمیٰ غیر سرکاری نتیجہ، این اے 172، آزاد امیدوار جاوید اقبال 340 ووٹ لیکر آگے ہیںَن لیگ کے میاں امتیاز احمد 290 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں،

این اے 234 کورنگی،ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ،آزاد امیدوار فہیم خان 135 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ،یم کیو ایم کے معین پیرزادہ 96 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر،تحریک لبیک کے 55 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں

ایبٹ آباد این اے سولہ کے 14 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ ، مسلم لیگ ن کے مرتضی جاوید عباسی (2616) آگے،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی اصغر خان (2489) ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ، سردار مہتاب 818 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے

مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی

سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

Comments are closed.