جھنگ اور کراچی کے لانڈھی پولنگ سٹیشن پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا

0
133

جھنگ کے صوبائی حلقہ پی پی 127 کے پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد دھاوا بول کر بیلٹ بکس اٹھا کر فرار ہوگئے۔ جھنگ میں پولنگ کے دوران مسلح افراد نے پولنگ سٹیشن پر دھاوا بولا اور وہاں موجود بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے جبکہ مسلح افراد کی جانب سے پریذائیڈنگ آفیسر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ہنگامے کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور پولیس کی بھاری نفری پولنگ سٹیشن پر پہنچ گئی۔ پریذائیڈنگ آفیسر نے بتایا کہ آزاد امیدوار کی پارٹی کے سپورٹر بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے ہیں اور بکس میں 500 سے زائد ووٹ کی پرچیاں موجود تھیں۔ دوسری جانب کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 233 لانڈھی نمبر 6 میں پولنگ اسٹیشن 72 اور 78 میں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر بلیٹ باکس توڑ دیے۔دوسری جانب ملک بھر میں عام انتخابات کےلیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ ہی ووٹنگ کی گنتی کے عمل کا بھی آغاز ہوگیا۔پاکستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہی، پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملے نے ذمے داریاں سنبھالیں، پولنگ ایجنٹس کو خالی بیلٹ باکس دکھا کر سیل کر دیے گئے، ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

Leave a reply