الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا ہے بلاول بھٹو

0
49
الیکشن-کمیشن-ضابطہ-اخلاق-کی-خلاف-ورزی-پر-پی-ٹی-آئی-کے-خلاف-کارروائی-میں-ناکام-رہا-ہے-بلاول-بھٹو #Baaghi

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کےانتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا ہے۔

باغی ٹی وی : بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کےانتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا ہے الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا ہے۔
https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1419500727920177156?s=20
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 11 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، بہترین جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔

مریم نواز کا آزد کشمیر انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان، شہباز گل بھی میدان میں آگئے

اس سے قبل مسلم لیگ ن کینائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں بالکل مایوس نہیں ہوں، مسلم لیگ ن نے ایک دھاندلی زدہ الیکشن میں بھی بہترین مقابلہ کیا ہے اور’شیم پیج‘ کو بہت ٹف ٹائم دیا ہے،کسی بھی منصفانہ الیکشن میں یہ ن کےسامنے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے انشاءاللّہ ،خوشی کی بات یہ ہے کہ ن کشمیر میں ایک عوامی طاقت کے طور پر ابھری ہے اور جاگ رہی ہے۔

مریم صفدرمودی کے یاروں کی شکست واضح ہوگئی،کشمیرکی عوام نےاپنےسچےسفیراوردلیروکیل کےحق میں فیصلہ سنادیا فرخ حبیب

انہوں نے کہا تھا کہ ن لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا ہے، سخت مقابلہ کیا ہے، ریاست اور طاقت کے تمام سینٹرز اور دھاندلی کا یوں مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے، میں ن لیگ کے تمام ووٹرز اور ورکروں کو ان کی جرت اور بہادری پر شاباش دینا چاہتی ہوں، مجھے دل سے فخر ہو رہا ہے ان پر۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات میں دھاندلی کے تمام الزامات مسترد کر دیئے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نہ کروں گی، میں نے تو 2018ء کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نہ اس جعلی حکومت کو مانا ہے، ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے، اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا؟ جماعت جلد فیصلہ کرے گی، انشاءاللّہ۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔

آزاد کشمیر الیکشن :میں نے نتائج تسلیم نہیں کئے نہ کروں گی مریم نواز

Leave a reply