سابق وفاقی وزیر، ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سیاسی اور معاشی استحکام نواز شریف کو انصاف کی فراہمی سے جڑا ہے،
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جتنا جلدی نواز شریف کو انصاف ملے گا اتنا جلدی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا، ایک طرف بے گناہ کو انصاف نہیں مل رہا دوسری طرف گناہ گاہ کو بیلنس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، آپ سوچیں 190 ملین پاونڈ کھانے والوں پر قانون حرکت میں نہیں آ رہا تھا،لاڈلے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا تھا،کیا پاکستان میں انصاف چہرے دیکھ کر ملے گا،آج کچھ سیاستدان، کچھ اینکر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ الیکشن موخر ہو سکتے ہیں، الیکشن کا التواء ملکی مفاد کے خلاف ہو گا ایسا نہیں ہونے دیں گے، کہا جاتا ہے خاور مانیکا سچے ہوتے تو پہلے بولتے،عائشہ گلالئی اور ریحام خان پہلے بولی تھیں اس وقت کسی نے خان سے حساب لیا،کیا لاڈلا دنیا اور دین کسی قانون کو جوابدہ نہیں، یہ سوچنا بھی گناہ ہے کہ نواز شریف ملک کو اس حال میں چھوڑ کر جائیں گے، نواز شریف ملک بچانے آئے ہیں اور اپنا مشن پورا کریں گے،انتخابات کے انعقاد میں ایک گھنٹے کی تاخیر کو بھی سپورٹ نہیں کرتے،
آئے روز وزیراعظم کو اتار دیا جائےتو پھر ملک کیسے چلے گا ،نواز شریف
قصے،کہانیاں سن رہے ہیں،یہ کردار تھا ان لوگوں کا،نواز شریف کا عمران خان پر طنز
خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل
سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید
پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج
نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات