چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جے ڈی سی کے تحت فری ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو الیکشن کا چاند مبا رک ہو،بہتر ہوتا الیکشن کیلئے سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنی پڑتی،الیکشن کمیشن پہلے ہی خود اعلان کردیتا تو بہتر ہوتا،
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے موسم بارے سوال پوچھیں میرے حساب سے موسم صحیح ہے، اور تاریخ بھی آ چکی ہے تو اب الیکشن ہوں گے،فلسطین کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اس ایشو پر حکمران خاموش ہوں گے لیکن عوام خاموش نہیں ہیں، ہر ملک میں عوام سڑکوں پر اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں، تاریخ میں پہلی بار یہ ہو رہا ،ہم سب کچھ سوشل میڈیا پر دیکھ رہے،انسانی حقوق کے علمبرداروں کو احساس ہونا چاہئے، بچوں کو مارا جا رہا ہے،
بلاول زداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے، انسانی حقوق بارے پی پی کا سخت موقف ہے، قانون پر عملدرآمد ضرور ہو مگر انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے،اصولی طور پر ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ ملنی چاہئے،لیکن جو پی ٹی آئی ہے اسکی بنیاد اس قسم کی سیاست کی ہے کہ انکے لئے لیول پلینگ فیلڈ 2018 میں تھی ،تو اب اگر ایک الیکشن میں انکو کچھ تکلیف ہے تو ویلکم ٹو دی کلب،
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ابھی تک کسی پارٹی سے اتحا د کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،میثاق جمہوریت پر ساری جماعتوں کو آنا چاہئے، تحریک انصاف کو بھی آنا چاہئے،کوئی ایک الیکشن بتائیں جس میں پیپلزپارٹی کو لیول پلئینگ فیلڈ ملی،امید ہے اس دفعہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی، ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ فروری میں یہ الیکشن ہو رہے ہیں، انتخابات کی تاریخ آنا بہت بڑی کامیابی ہے،پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، مشکل وقت میں عوام کو سہولیات فراہم کیں،پاکستان پیپلز پارٹی اپنی بھرپور انتخابی مہم جاری رکھے گی،ہم ماضی میں لیول پلئنگ فیلڈ نہ ہونے کے باوجو د حکومت بنائی، اب بھی بنائیں گے،آج ہم سیاسی باتیں کم کرنے کے لئے آئے ہیں، سیاسی جماعتوں کی مرضی کہ وہ کیا بیانیہ بناتے ہیں،
عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟
چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا