الیکشن معاملہ پر مذاکرات میں طویل وقفہ حکومت چاہتی ہے. شاہ محمود قریشی

0
35

الیکشن معاملہ پر مذاکرات میں طویل وقفہ حکومت چاہتی ہے. شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے معاملے پر مذاکرات میں طویل وقفہ حکومت نے مانگا ہے، حکمران اتحاد کے اندر اتفاق رائے نہ ہوسکا تو پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں اپنا نکتہ نظر دے دے گی. جبکہ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار بتائیں کہ اگر خواجہ آصف اور جاوید لطیف ان کی جماعت کا حصہ ہیں تو مذاکرات میں رکاوٹ کیوں بن رہے ہیں؟

پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن پر مذاکرات میں طویل وقفہ تحریک انصاف نے نہیں بلکہ حکومت نے مانگا ہے ، حکومت سے دو نشستیں کر لی ہیں، تیسری نشست کل ہے ، حکومتی اتحاد میں اتفاق رائے نہ ہوا تو تحریک انصاف اپنا نکتہ نظر سپریم کورٹ کو دے دے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مذاکرات میں کسی بھی اتفاق تک پہنچنےکی پوری کوشش کرےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مذاکرات کے لیے نیک نیتی سے بیٹھی ہے لیکن حکومتی صفوں میں یکسوئی نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں میں وقتی اتحاد ہے، ان میں کوئی ہم آہنگی نہیں، مذاکرات میں پی ٹی آئی کسی بھی اتفاق تک پہنچنے کی پوری کوشش کرے گی۔

Leave a reply