سیکورٹی چیلنجز کے پیش نظر ایوان بالا میں عام انتخابات تین ماہ کے لئے ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں جمع کروا دی گئی
الیکشن ملتوی کروانے کی قرارداد فاٹا سے آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نےجمع کرائی، سینیٹ میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظرعام انتخابات 3 ماہ کیلئے ملتوی کیے جائیں، ایوان بالا الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ پر زوردیتا ہےکہ وہ انتخابات پرامن انعقاد پر ہمدردانہ غور کرے، انتخابی امیدواروں کونشانہ بنانے کے بڑھتے واقعات میں مسلسل اضافے پرگہری تشویش ہے، شمالی وزیرستان، باجوڑ، صوابی اور تربت میں مسلح حملے ہوئے، الیکشن لڑنے والے ایک بزرگ سیاستدان زخمی اور ایک امیدوار جاں بحق ہوئے، ملک میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہوا ہے، امیدواروں کی رہائش گاہوں،دفاترمیں دھمکیوں کے پمفلٹس کی تقسیم سیکورٹی اداروں کے لیے چیلنج ہے ،آئین تمام شراکت داروں کی حفاظت اور بِلا رکاوٹ شرکت یقینی بنانے پر زور دیتاہے
واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس میں اس سے قبل بھی ایک قرارداد پیش کی گئی تھی جو منظور بھی کر لی گئی تھی، سینیٹ میں الیکشن ملتوی کروانے کی قراداد کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیا جائے،
واضح رہے کہ سینیٹ میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشگردی کے واقعات کو بنیاد بنا کر انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔جسے سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ الیکشن ملتوی کئے جائیں،جنوری اور فروری میں بلوچستان کے کئی علاقوں پر موسم سخت ہوتا ہے،مولانا فضل الرحمن اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے اور کئی لیڈرزکو دھمکیاں مل رہی ہیں۔سینٹ وفاق کے حقوق کا ضامن ہے۔الیکشن شیڈول کو ملتوی کیا جائے۔قرارداد کثرت رائے منظور کر لی گئی
نتخابات کے التواء کی قرارداد کیخلاف نئی قرارداد سینیٹ میں پیش
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج
عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں
صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوںکو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا
عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،
سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا
مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا