الیکشن پربات کرنے کو تیارتحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں, عمران خان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور پہنچ چکے ہیں

عمران خان ضمنی الیکشن کے حوالہ سے جلسے کر رہے ہیں، آج لاہور میں بھی جلسے سے خطاب کریں گے، عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک سے الیکشن پر بات کرنے کو تیار ہیں، جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں, بات صرف الیکشن پر ہو سکتی ہے،جن کو مسلط کردیا گیا ہے ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کردیں گے، مجھے اپنی نہیں بلکہ ملک کی فکر ہے، آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہے انکے لیے آواز بلند کررہا ہوں، میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا، مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں، معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہتر حل الیکشن ہیں،

ٹیم بنا کر میدان میں نکلیں تو کوئی شکست نہیں دے سکتا،عمران خان
شیخوپورہ میں تحریک انصاف کا جلسہ،عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث کسان بہت پریشان ہے ،ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے صنعت بھی متاثر ہو رہی ہے، تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، میرا خاندان سیاست میں نہیں تھا،میں گھر سے اکیلا نکلا تھا آہستہ آہستہ قافلہ بڑھتا گیا، تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو سارے پاکستان میں ہے، مجمع دیکھ کر اپنے امیدوار کو مبارک دیتا ہوں وہ الیکشن جیت گئے ہیں، کوئی لوٹا آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتا،کسی رنگ کا لوٹا اس جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتا، حمزہ شہباز جو مرضی کر لو یہ الیکشن نہیں جیت سکتے، ٹیم بنا کر میدان میں نکلیں تو کوئی شکست نہیں دے سکتا،پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں،

قبل ازیں پی ٹی آئی سینٹرل کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد سے سنی اتحاد کونسل کے وفد نے حامد رضا کی سربراہی میں ملاقات کی سنی اتحاد کونسل کے وفد میں پیر طارق ولی ، نعیم علوی، میاں اکرم ، معین الحق اور مفتی ڈاکٹر محمد مقیم خان شامل تھے جبکہ پی ٹی آئی سے نذر محمد گوندل ، ڈاکٹر ندیم خواجہ اور ڈاکٹرعائشہ شنیلا علی ملاقات میں موجود تھے ملاقات میں پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن سمیت موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر حامد رضا نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل پنجاب میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کرے گی

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کی پی ٹی آئی کی حمایت پر شکرگزار ہیں 17جولائی کو فتح تحریک انصاف کی ہوگی امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، عوام لوٹوں کو اپنے ووٹوں سے عبرتناک شکست دیں گے

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

Comments are closed.