عام انتخابات، نتائج کے خلاف تحریک انصاف، جے یو آئی، پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی، تحریک لبیک نے احتجاج کیا اور کہا کہ دھاندلی کی گئی
تحریک انصاف کی جانب سے ملک کے کئی شہروںمیں احتجاج کیا گیا، تحریک انصاف نے لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور سمیت کئی شہروں میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا ، مظاہروں کے دوران این اے 129لاہور سے امیدوار شہزاد فاروق سمیت احتجاج کرنے والے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا،کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا،راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کرلیا۔این اے 57 کی امیدوار سیمابیہ طاہر اور صوبائی نشست کے امیدوار تنویر اسلم راجہ سمیت 300 کارکن نامزد کئے گئے ہیں،مقدمے میں پولیس اہلکار کی انگلی توڑنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، مقدمہ میں کہا گیا کہ مظاہرین کو آنسو گیس کی شیلنگ سے منتشر کیا گیا، مظاہرین نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی، مظاہرین نے راستے بند کئے عوام کو انتشار پر اکسایا، پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر میں سات دفعات شامل کی گئی۔
جے یو آئی (ف) کے تحت کراچی، حیدر آباد، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ ،جیکب آباد،کندھ کوٹ، نواب شاہ اور سجاول سمیت متعدد مقامات پردھرنے دیے گئے،جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما راشد سومرو نے نتائج کالعدم قرار دے کر نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا۔جمیعت علمائے اسلام ( جے یو آئی) نے آج پیر کے دن سندھ بھر میں الیکشن کمیشن کے تمام ضلعی دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے. علامہ راشد سومرو کا کہنا ہے کہ سندھ میں ہمارے مینڈیٹ کو چوری کرکے پیپلز پارٹی کو جیتوایا گیا. الیکشن کمیشن نے نتائج تبدیل کرکے عوام کے ساتھ مذاق ہے. انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ہم سندھ بھر میں مختلف مقامات پر دھرنے دیں گے.
نصیر آباد میں پی بی 14 کے نتیجے کے خلاف پیپلز پارٹی نے دھرنا دیا، کوئٹہ میں بی این پی، پشتون خوا میپ اور نیشنل پارٹی نے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا
کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور تحریک لبیک نے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیتے ہوئے الزام لگایا کہ کراچی میں انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے ہیں جن کی درستگی تک احتجاج جاری رہے گا، کراچی کے علاقے نمائش چورنگی اور دیگر علاقوں میں ٹی ایل پی کے کارکنوں پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام نے یا تو جماعت اسلامی کو ووٹ دیے یا تحریک انصاف کو مگر ایم کیو ایم کو زبردستی مسلط کر دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ تمہارا مقدمہ بھی جماعت اسلامی لڑے گی،ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،احتجاج جاری رکھیں گے،پرامن مزاحمت کی تاریخ رقم کریں گے، قانونی جنگ بھی لڑیں گے،جعلی مینڈیٹ کے غبارے میں بہت سوراخ ہیں یہ پھٹ جائے گا۔
لاہور میں احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا کہ الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی ۔ ہمارے ووٹ بھگوڑے کی جھولی میں ڈال دیے گئے ، اپنے حق کے لیے قانونی راہ کہ ساتھ آخری حد تک جائیں گے۔
چکوال میں پی ٹی آئی کارکنان نے آر او آفس کے باہر احتجاج کیا اورکالج روڈ بلاک کر دیا جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی، اٹک میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا، تلہ گنگ میں بھی احتجاج کیا گیا، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا،
این اے 47،آر او آفس کے باہر لڑائی، ن لیگی، پی ٹی آئی کارکنان پر مقدمہ درج
اسلام آباد: این اے 47ریٹرنگ آفس کے باہر لڑائی جھگڑے کا معاملہ،ن لیگ اور پی ٹی آئی ورکرز اور وکلا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں کہا گیا کہ دونوں پارٹیوں کے ورکرز نے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ متعدد افراد کی گاڑیاں بھی توڑ دی گئیں۔ن لیگ کے ملک شیروز چودھری منصور اویس نامزد کئے گئے،پی ٹی آئی کے نذیر عثمانی حاجی ظفر۔ وقار اور احسان خان نامزدکئے گئے،مقدمہ میں چند نامعلوم وکلا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں کہا گیا کہ دونوں پارٹیوں کی جانب سے شاہراہ عام پر ہنگامہ آرائی کی گئی،
دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف
سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی
آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا
قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی
این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے
تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت
پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست
انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر
تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا
آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی