انتخابات سے قبل وفاقی حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پلان

ملک بھر میں ممکنہ طور پر انتخابات سے قبل وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پلان بنا لیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون کے دوسرے ہفتے میں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا پلان بنا لیا ہے.

ملک بھر میں ممکنہ طور پر انتخابات سے قبل وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پلان بنا لیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون کے دوسرے ہفتے میں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا پلان بنا لیا، اجلاس جون میں بلانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت نے آخری بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کی مشاورت سےکریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بجٹ تیار کریں گے، نئے بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کے خدشات بھی مدنظر رکھے جائیں گے۔ بجٹ کے حوالے سے تجاویز سامنے آئی ہیں جس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اور پنشن میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار کی جائے گی۔ اتحادی جماعتوں کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

Comments are closed.