انتخابات وقت پرہوں گے،نگران وزیر اطلاعات کی یقین دہانی

انفارمیشن سروس اکیڈمی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گی،
0
43
solangi

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر مس زوئی ویئر کی ملاقات ہوئی ہے،

ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، نفرت انگیز بیانیہ، مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن کے خاتمے، میڈیا کے شعبوں میں تعاون کے فروغ اور یو این ڈی پی کے سیف ڈیجیٹل انوائرمنٹ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا،مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ فلم اور ڈرامہ کسی بھی ملک کی ثقافت اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے برطانوی پولیٹیکل قونصلر کو ملک میں انتخابات کے حوالے سے سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے، انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، برطانوی پولیٹیکل قونصلر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، برطانیہ کے ساتھ میڈیا کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، یو این ڈی پی کے سیف ڈیجیٹل انوائرمنٹ پروگرام سے غلط معلومات اور نفرت انگیز بیانیہ کو پہچانے میں مدد ملے گی، یہ پروجیکٹ آن لائن سپیس پر غلط اور نفرت انگیز بیانیہ کی نشاندہی کرنے والے اہم سرکاری اداروں اور اہلکاروں کے علم، استعداد اور ہنر کو مزید بہتر بنائے گا،

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے،سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں،صحافیوں کو تربیت کی فراہمی کیلئے برطانیہ کے جدید میڈیا نصاب سے مدد لی جائے گی۔انفارمیشن سروس اکیڈمی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گی،انفارمیشن سروس اکیڈمی میں نفرت انگیز بیانیہ اور غلط معلومات کے حوالے سے آگاہی سیشنز منعقد کئے جائیں گے

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

Leave a reply