الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کے تمام جھوٹے الزامات مسترد کر دیئے

0
45
ecp

الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کے تمام جھوٹے الزامات مسترد کر دیئے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کے چیف الیکشن کمشنر پرتمام الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قر اردیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے جبکہ ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فوادچودھری کےچیف الیکشن کمشنر پرتمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کےکسی بھی بڑے عہدیدار کےرشتہ دارکوبھرتی نہیں کیا گیا،تمام بھرتیاں شفاف طریقے سے کی گئی ہیں۔ بیان کے مطابق دوبارہ بھرتی کےعلاوہ اشتہارکے بغیر کوئی بھرتی نہیں کی گئی اور نہ ہی الیکشن کمیشن نےاپنے دفاترکیلئےکوئی بھی نجی اراضی نہیں خریدی،الیکشن کمیشن کے تمام دفاترصرف سرکاری زمین پربنائےگئےہیں اورسرگودھا کادفترپی ٹی آئی حکومت میں الیکشن کمیشن کودی گئی اراضی پربنا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ جھوٹے الزام لگانے والوں کو اپنے ماضی پر نظر رکھنی چاہیے،تمام سازشی عناصرمذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے۔

Leave a reply