ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی

0
113
elon india

ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی ہو گیا
ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے بھارت کا دورہ کرنا تھا جسے ملتوی کر دیا گیا ہے، اب ایلون مسک بھارت نہیں آ رہے،ایلون مسک نے تصدیق کی ہے کہ وہ رواں ماہ بھارت کا دورہ نہیں کر سکیں گے،ایلون مسک کی جانب سے اب رواں برس کے آخر میں بھارت کے دورے کا امکان ہے، ایلون مسک نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسلا کے حوالے سے کئی ذمہ داریوں کی وجہ سے بھارت کا میرا دورہ ملتوی ہو گیا ہے تا ہم میں رواں برس کے آخر میں بھارت کے دورے کے لیے پرجوش ہوں،

گزشتہ ہفتے ایلون مسک نے بھارت کے دورے کے حوالہ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی وزیراعظم مودی سے دورے کے دوران ملاقات کریں گے،ایلون مسک نے دورے کے دوران بھارتی خلائی
خلائی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرنی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے دورے کو جنوبی ایشیائی مارکیٹ میں ٹیسلا کی انٹری کے طور پر دیکھا جارہا تھا تاہم اب ان کا دورہ بغیر کسی وجہ کے ملتوی کردیا گیا ہے

ایلون مسک کے دورے کے ملتوی ہونے کی کوئی خاص وجہ سامنے نہ آ سکی وہیں بھارتی وزیراعظم ہاؤس بھی ابھی تک مکمل سکتے میں ہے اور کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا.

اسٹار شپ راکٹ آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا،ایلون مسک کا دعویٰ

ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

مسک کا ماننا ہے کہ انسانوں کو زمین سے باہر نکل کر چاند پر بیس اور مریخ پر شہر تعمیر کرنے چاہیے۔

مسک نے اٹلی کی ماؤں سے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کر نے کا مطالبہ کر دیا-

Leave a reply