ویلنگٹن:پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریزمنسوخ کرنےکے فیصلے سے شرمساری ہوئی:پاکستان اورپاکستانی بہت اچھےہیں:اطلاعات کےمطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کی منسوخی شرمناک تھی، اندازہ ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو دورہ منسوخی سے مایوسی ہوئی ہوگی۔

الاقوامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے دورہ پاکستان کی منسوخی کو شرمناک قرار دے دیا۔
کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ مجھے زیادہ تفصیلات کا علم نہیں لیکن یہ اچانک ہوا، پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند اور سپورٹ کیا جاتا ہے۔ اندازہ ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو دورہ منسوخی سے مایوسی ہوئی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے تمام ملک اپنی کرکٹ اپنے ہی ملک میں کھیلیں گے، نیوزی لینڈ ٹیم کا وہاں جانا اچھا قدم تھا سب کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار تھے۔ حکومت کا فیصلہ کھلاڑیوں کے لیے ہی کیا گیا ہے۔

کین ولیمسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیے ایک خاص جگہ ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے پاکستان نے بے پناہ اقدامات کیے۔ امید کرتا ہوں کہ پاکستان میں مزید کرکٹ ہوگی۔

کین ولیمسن کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس تمام تفصیلات نہیں ہیں مگرجب تفصیلات آگئیں تو پھرشیئرکروں گا ، ان کایہ بھی کہنا تھا کہ انہیں اس دورے کی منسوخی کا شدید غم ہے اورشاید یہ دل سے نہ نکل سکے

کین ولیمسن کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستانیوں سے اپنی محبت کو نہیں بھول پائیں گے

یاد رہےکہ کیوی کپتان کین ولیمسن کا یہ دودنوں میں دوسری بارموقف آیا ہے پرسوں بھی ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے سیریزمنسوخ کرنے کا فیصلہ اچھا نہیں کیا

Shares: