ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں کو پرواز سے 3گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی چیکنگ اور بورڈنگ اجراوقت پر ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام مسافر اپنی پرواز سے 3گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں اور دبئی ایئرپورٹ پرغیر معمولی رش سے بچنے کیلئے مسافر وقت کا خیال رکھیں۔
ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق 3گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے سے سیکیورٹی چیکنگ اور بورڈنگ اجراوقت پر ہوسکے۔یاد رہے پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں میں کم مسافر لانے کی شرط میں15جولائی تک توسیع کی وجہ سے دو غیر ملکی ائیر لائنز نے امریکا سے پاکستان کیلئے پروازیں اچانک منسوخ کر دیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ ترکش اور قطر ائیر لائنز نے امریکا سے پاکستان کیلئے پروازیں منسوخ کی ہیں، مذکورہ دونوں ائیر لائنز نے ماہ جولائی کے پہلے ہفتے کیلئے پاکستانی مسافروں کی بکنگ کی تھی۔
ذرائع کے مطابق مسافروں کو کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے بیرون ممالک کی پروازوں میں مسافروں کی تعداد پر شرط عائد کیے جانے کے باعث پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو امریکا سے وطن واپسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔