پاکستان ویمنز کپ؛ امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرنا بسمہ کو مہنگا پڑ گیا.
پاکستان ویمنز کپ میں امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرنا بسمہ کو مہنگا پڑ گیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان ویمنز کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی ویمن کرکٹر بسمہ معروف پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق بسمہ معروف پر پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا، بسمہ معروف نے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی۔
واقعہ بلاسٹرز کے خلاف ڈائنامائٹس کی اننگز کے 40 اوور میں پیش آیا جب بسمہ معروف کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا گیا، بسمہ نے غلطی اور جرمانے کو تسلیم کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جون 2022 میں آل راؤنڈر بسمہ معروف نے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بنی تھی۔ جبکہ اپنے 17 سالہ کیریئر میں اب تک 124 ون ڈےانٹرنیشنل میچز میں 3110 رنز بنا چکی ہیں، جبکہ 132 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بسمہ نے 2658 رنز بنائے ہیں۔