الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ( ایمرا ) کے صدر محمد آصف بٹ اور سیکرٹری سلیم شیخ نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر احسن قاسم پر قاتلانہ حملہ پر غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس غنڈہ گرد عناصر اور جرائم پیشہ افراد کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے
الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ( ایمرا ) کے صدر محمد آصف بٹ اور سیکرٹری سلیم شیخ نے قانون شکن بااثر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو سرعام گھوم پھر رہے ہیں اور پولیس خوف کے مارنے ان کے کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے کی بجائے ان کو اطلاع دیکر فرار کروانے کے لیے کام کررہی ہے
سینئر نائب صدر جواد ملک ، نائب صدر عرفان ملک، ایڈیشنل سیکرٹری نعمان شیخ ، فنانس سیکرٹری ارشد چودھری ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کنور عزیر ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ قادر ، آفس سیکرٹری افضل سیال ، انفارمیشن سیکرٹری شفیق شریف اور ایمرا گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس سے جرائم پیشہ افراد اور کرائے کے قاتلوں کو72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کاالٹی میٹم دے دیا ہے
ایمراکے صدرمحمد آصف بٹ اورسیکرٹری سیلم شیخ نے کہاہےکہ اگر ملزمان 72 گھنٹے میں گرفتار نہ ہوئے تو ایمرا باڈی پی ایف یو جے ، پی یو جے ، لاہور پریس کلب اور اینکا باڈی کے ہمراہ مال روڈ اور زمان پارک کو بند کرکے ملزمان کی گرفتاری تک اجتجاج جاری رکھی گی
دوسری طرف اطلاعات یہ ہیں کہ واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم رانا طیب کو گرفتار کرلیاگیاہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جارہے ہیں ،،ایس ایس پی ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر کیفرے کردارتک پہنچایا جائے گا کوئی شخص بھی قانون سے بالاتر نہیں،تمام ملزمان کیخلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی