انجینئرنگ یونیورسٹی میں فائنل ائیر طلبہ کے پراجیکٹس کی نمائش

0
49

انجینئرنگ یونیورسٹی میں فائنل ائیر طلبہ کے پراجیکٹس کی نمائش

پشاور ۔ 31 جولائی (اے پی پی)انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں میکینکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے فائنل ائیر کے طلبہ کے پراجیکٹس کی نمائش منعقد ہوئی جس میں 43 پراجیکٹس نمائش کیلئے رکھے گئے تھے نمائش میں 200طلبہ نے حصہ لیا ۔ رجسٹرار انجینئر ڈاکٹر خضر اعظم خان نے نمائش کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے طلبہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ پر فخر ہے جوہ تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کے ساتھ ساتھ تخلیقی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ، یہ امر خوش آئند ہے کہ طلبہ نے تخلیقی کام کے ساتھ ساتھ تحقیق کو بھی اپنے پراجیکٹس کا حصہ بنایا ہے ۔ انہوں نے انڈسٹری پرزور دیا کہ اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے طلبہ کو موقع دیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو درپیش مسائل کے حل میں کردار ادا کرسکیں ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین میکینکل ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان تھے جنہوں نے نمائش میں طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply