انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا برطانوی ہائی کمشنر

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ سال برطانوی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کرسچن ٹرنر نے کہا کہ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی کا ایشو نہیں اٹھایا گیا، یہ برطانوی حکومت کا انگلش بورڈ کا فیصلہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا، ای سی بی نے واضح طور پر کہا کہ کھلاڑیوں کی وجہ سے معذرت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کئی کھلاڑیوں نے پاکستان میں پی ایس ایل کھیلی، پھر کہتا ہوں پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

برطانوی ہائی کمشنر بھی انگلش ٹیم کے دورے کی منسوخی پر سخت پریشان ، افسوس اوردکھ کا اظہار

کرسچن ٹرنر نے کہا کہ بطور سفیر میرا کام دونوں ملکوں کو قریب لانا ہے، میں صرف برطانوی حکومت کی پوزیشن پر رائے دے سکتا ہوں انگلش کرکٹ بورڈ برطانوی حکومت کا جواب دہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں خود کو یہاں محفوظ سمجھ رہا ہوں، آج ایک افسوسناک دن ہے، کرکٹ ہمارے خون میں ہے، ہم سب افسردہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں کرسچن ٹرنر کا کہنا تھاکہ افسوس ہے کہ ای سی بی نے اگلے ماہ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکرگزارہیں کہ انہوں نے کافی محنت کی۔

انگلینڈ پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز منسوخ نہ کرے،دنیا کے ہرملک میں سیکورٹی مسائل ہیں:مائیکل وان

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھاکہ کرکٹ فینز کی مایوسی کا اندازہ ہے لیکن اب بھی 2022 میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان کیلئے پُرامید ہیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے، اپنی مینز اور ویمنز ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس سے کچھ دیر قبل دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یادرہے کہ برطانوی ہائی کمشنر اپنی ذاتی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے پہلے ہی کئی بار کہہ چکے ہیں‌کہ پاکستان میں‌دیگردنیا کوآکرکرکٹ کھیلنی چاہیے اس سے ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آتی ہے-

Comments are closed.