انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان

0
49

انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے 19 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی : انگلش کرکٹ بورڈ کےمطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت جوز بٹلرکریں گے اور معین علی نائب کپتان ہوں گے دیگر کھلاڑیوں میں ہیری بروک، جارڈن کوکس، سیم کرن، بین ڈکٹ، لیام ڈاوسن،رچرڈ گلیسن، ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، فل سالٹ اور اولی اسٹون شامل ہیں اس کےعلاوہ ریس ٹاپلے، ڈیوڈ ولے، کرس ووکس، لیوک ووڈ اور مارک ووڈ بھی انگلش ٹیم میں ہیں۔

پی سی بی نے پاک انگلینڈ T20 سیریز کیلئے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان کردیا

بین اسٹوکس، جونی بیرسٹو کو دورہ پاکستان کے لیے آرام دے دیا گیا ہے، جبکہ کرس جورڈن، لیام لونگسٹن بھی دورہ پاکستان کے لیے ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پنڈلی کی تکلیف سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور وہ دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں جوز بٹلر کی دستیابی آخری مرحلے میں متوقع ہے اور اگر وہ مکمل فٹ نہیں ہوتے تو ان کی غیر موجودگی میں معین علی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

یاد رہے 17 سال بعد انگلینڈ ٹیم رواں ماہ پاکستان میں سیریز کھیلنے آرہی ہے، 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں سے 4 کراچی نیشنل اسٹیڈیم جبکہ 3 میچز لاہورقذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 20 ستمبر جبکہ آخری 2 اکتوبر کوکھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ انگلش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 3 ٹریول ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے، بین اسٹوکس اور جونی بئیر اسٹو اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ ورلڈکپ میں بھی ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ:سلو اوور ریٹ پرپاکستان اور بھارت کی ٹیموں پرجرمانہ عائد

Leave a reply