مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز کے مداحوں کے لئے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) نے ایک بڑی خوشخبری سُنا دی-
باغی ٹی وی:مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلس ارطغرل کو جسے تُرکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے یکم رمضان سے ارطغرل غازی کے نام سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر نشر کیا جارہا ہے اس کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام کو بلکہ سیاسی و شوبز معروف شخصیات کو بھی اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے جو مقبولیت اس ڈرامے کو پاکستان میں حاصل ہوئی اس سے پہلے کسی تُرک ڈرامے کے حصے میں نہیں آئی-
مذکورہ ڈرامے نے پاکستان میں کئی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں جن میں سے یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والے ڈرامہ بھی بن چکا ہے-جبکہ اس ڈرامے کی وجہ سے پی ٹی وی بھی پاکستای عوام کی طرف سے اپنی کھوئی توجہ بحال کرنے میں کامیاب رہا ہے-
جبکہ مذکورکورہ تُرک ڈرامے پاکستان میں بڑتھی ہوئی شاندار مقبولیت کو دیکھتے ہوئے تُرک سرکاری نشریاتی ادارے ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن ( ٹی آر ٹی) نے پاکستانی مداحوں وٹیوب پر خصوصی چینل متعارف کرادیا، جس میں مقبول ڈراموں کو اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی وی نے بھی ارطغرل غازی کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبرہ سُنادی ہے-
'ارطغرل غازی' کے شائقین اب دیکھیں نئی قسط ہفتے میں پانچ دن۔۔۔
یعنی ہر بدھ، جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی شب 7:55 پر صرف پی ٹی وی ہوم پر#ErtugrulUrduPTV#TRTErtugrulByPTV pic.twitter.com/h42YQOhliA— PTV Home (@PTVHomeOfficial) June 28, 2020
پی ٹی وی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کا خوشخبری سُناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ‘ارطغرل غازی’ کے شائقین اب دیکھیں نئی قسط ہفتے میں پانچ دن۔۔۔یعنی ہر بدھ، جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی شب 7:55 پر صرف پی ٹی وی ہوم پر-
پی ٹی وی کے اس اعلان کے بعد ارطغرل کے مداحوں نے بھر پور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی وی کا شکریہ ادا کیا اور پی ٹی وی کو اس کاوش پر خراج تحسین پیش کیا ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ پورے ساتھ دن یہ ڈارامہ نشر ہونا چاہیئے-
بہت خوب، کوشش کریں کہ روزانہ قسط چلائیں کیونکہ 5 سیزن ہیں اور بے حد اقساط ہیں، لیکن اس کوشش پر بھی آپکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خاص طور پر، آپکی ڈبنگ بہت شاندار اور جاندار ہے
— Zohaib Qadri (@ZohaibQadriLHR) June 28, 2020
we want daily
— Nazeer Sagar (@NazeerSagar16) June 29, 2020
بہت خوب، کوشش کریں کہ روزانہ قسط چلائیں کیونکہ 5 سیزن ہیں اور بے حد اقساط ہیں، لیکن اس کوشش پر بھی آپکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خاص طور پر، آپکی ڈبنگ بہت شاندار اور جاندار ہے
— Zohaib Qadri (@ZohaibQadriLHR) June 28, 2020
My mother is very happy 😍 thank you
— Jamila (@_Jamz_) June 28, 2020
7 days 7 episodes
— Nabeel Khan (@Nabilbilionaire) June 28, 2020
Thank you…Ab mon,tues bhi kar den😂😉
— Areeba Khan (@khanareebazai) June 28, 2020
Epic decision…. Coz the magic of Resurrection of ertugrul has enthralled everyone here..
— Iihsa (@Ihsan77527810) June 28, 2020
پاکستان میں ارطغرل غازی کو اتنا اچھا ردعمل ملا کہ بیان نہیں کر سکتا ، ترکش ریڈیو اور ٹی وی ڈائریکٹر ریاض منٹی