سلطنت عمرانیہ کا یہ آخری بجٹ ،دو ماہ بعد تمام ڈاکو گینگ اڈیالہ،اٹک ، کوٹ لکھپت میں ہونگے، ن لیگی رہنما کی پیشنگوئی

0
51

سلطنت عمرانیہ کا یہ آخری بجٹ ،دو ماہ بعد تمام ڈاکو گینگ اڈیالہ،اٹک ، کوٹ لکھپت میں ہونگے، ن لیگی رہنما کی پیشنگوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بجٹ پاس کرانے کے لیے حکومت کو اپنے ہی لوگوں کی منتیں سماجتیں کرنا پڑی،کل کس طرح پکڑ پکڑ کر ممبر لائے گئے،یہ باعث شرم ہے

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ عوام دشمن بجٹ کی مبارکبادیں دیتے ان کو شرم آنی چاہیے،بجٹ میں عام آدمی کو کونسا ریلیف دیا گیا جس کی قوم کو مبارکبادیں دی جارہی ہیں،کرایے کے کھلاڑی شاید چینی،ادویات یا پیٹرول کے کامیاب ڈاکے مارنے پر مبارکبادیں دے رہے ہیں. خوشامدی وزیروں اور مشیروں کا ٹولہ ایک بار بجٹ پڑھ لیتا تو آج قوم کو مبارکبادیں نہ دیتا

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سلطنت عمرانیہ کا یہ آخری بجٹ تھا،دو ماہ بعد تمام ڈاکو گینگ اڈیالہ،اٹک اور کوٹ لکھپت میں قید ہونگے ،قوم ان سے ایک ایک چوری کا حساب لے گی ،حکمران اپنی الٹی گنتی شروع کردیں،یہ لوگ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں نہیں آئے.یہ لوگ صرف اپنے دن پورے کرنا چاہتے ہیں وہ اب پورے ہو چکے ہیں

وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عمران کا خود کو آخری چوائس قراردینا’بجھتے ہوئے چراغ کی آخری ٹمٹاہٹ’تھی

Leave a reply