مزید دیکھیں

مقبول

2024 میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ

2024 میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں...

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور ملزم منظرعام پر آگیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، بلال...

ارطغرل غازی کی ہیروئن اسرا بلجیک کا پاکستانی نمبر ون سامنے آ گیا

مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک کا پاکستانی نمبر ون سامنے آ گیا-

باغی ٹی وی : حال ہی میں مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک نے پاکستانیوں کیلئے ایک انوکھا پیغام شیئر کر کے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا تھا ادکارہ کا پیغام سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا رہا-

اسراء بلجیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مختصر پیغام میں لکھا تھا کہ انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی تھی وہ کسے اپنا نمبر ون قرار دے رہی ہیں تاہم جہاں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی اس ٹویٹ پر مختلف تبصرے کرتے رہے وہیں پاکستانی شوبز ستارے بھی اپنی ہی طرف سے طرح طرح کے اندازے لگا تے رہے-

اداکارہ کی اس ٹویٹ پر پاکستانی معروف مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ نے بھی انسٹاگران سٹوری میں مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں تو ایسی کسی بات کیلئے تیار ہی نہیں تھا آخرکار اسراء نے مجھے ڈھونڈ ہی لیا ساتھ ہی انہوں نے اسراء کا ٹوئٹ بھی اپنی اسٹوری میں شیئر کیا-

دوسری جانب یاسر حسین نے بھی ترک اداکارہ کے اس ٹویٹ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے انسٹاگرام اپنی اسٹوری پر اسرا بلجیک کا ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا تھا کہ پہلے ہمارا کام لیا اور اب ہمارے لڑکے؟-

سارہ خان نے انسٹا گرام پر میں اسرا بلجیک کے ٹوئٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اسرا کو پاکستان میں نمبر ون مل گیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اب تو وہ ہماری بھابھی ہیں۔

مہوش حیات نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں اسرا بلجیک کے ٹوئٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہارکیا اور سوالیہ انداز میں لکھا کہ واؤ کیا واقعی اسرا کو پاکستان میں اُن کا نمبر ون مل گیا ہے؟ اگر ایسا ہے پھر تو مبارکبا د بنتی ہے-

جبکہ مہک نامی‌صارف نے اداکارہ کے جواب میں لکھا تھا کہ ہہاکستان میں جاز ہی نمبر ون ہے مہک نامی صارف کے اس ٹویٹ پر جاز کے ٹویٹر ہینڈلر سے بھی ٹویٹ سامنے آیا جس میں جاز نے مہک کا اس ٹویٹ پر شکریہ ادا کیا –

تاہم اب اسرا بلجیک کا ایک اور نیا ٹویٹ سامنے آیا ہے جس میں مہک نامی صارف کی بات کی تصدیق ہوتی نظر آ رہی ہے-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسرا بلجیک نے یہ بتا کر کہ ان کا پاکستانی نمبر ون کون ہے تمام پاکستانیوں کی پریشانی، سسپنس اور شش و پنج دور کردیا ہے-جی ہاں اسرا کا پاکستانی نمبر ون جاز 4G ہے-
https://twitter.com/esbilgic/status/1288871381069946883?s=08
اسرا بلجیک نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میرا خیال ہے کہ میرے خیال میں دنیا کو بتانے کا وقت آگیا ہے کہ وہ جاز کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں ہیں-انہوں نے ہیش ٹیگ دنیا کو بتا دو اور جاز سپر 4G بھی استعمال کئے-

اسرا کی ٹویٹ سے لگتا ہے کہ وہ جاز کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئی ہیں-


اسرا کی ٹویٹ کے جواب میں جازز کے ٹویٹر ہینڈلر سے ٹویٹ سامنے آیا جس میں کمپنی کی طرف سے اسرا کے اس ٹویٹ پر شکریہ ادا کیا گیا-

جبکہ دوسری جانب اسرا کے ٹویٹ کے پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین جاز کے خراب نیٹ ورک کی شکایات کر رہے ہیں-


https://twitter.com/fmyashfi/status/1288878172520485058?s=20

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرا بلجیک اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کی نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر بنائی گئیں ہیں۔

اسرا اب ہماری بھابھی ہیں سارہ خان اور مہوش حیات کا اسرا بلجیک کی ٹویٹ پر ردعمل

آپ نے پہلے ہمارا کام لیا اور اب لڑکے، یاسر حسین کا سرا بلجیک کی ٹویٹ پر تبصرہ

اسرا بلجیک کا پاکستانیوں کے لئے انوکھا پیغام

حلیمہ باجی آپ سے یاسر حسین بہت جلتا ہے ارطغرل سے کہہ دو اُسے ختم کر دے

اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر