دنیا بھر میں مقبول ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ نے رواں برس اپریل سے اب تک پاکستان میں کئی نئے ریکارڈز بھی بنائے۔
باغی ٹی وی :پاکستان میں اس ڈرامے کو نہ صرف سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈرامے کا اعزاز حاصل ہوا بلکہ پی ٹی وی کی جانب سے اس ڈرامے کے بنائے گئے یوٹیوب چینل نے بھی کئی ریکارڈز بنائے اور اس کے کرداروں کو بھی پاکستان میں خوب محبت اور مقبولیت حاصل ہوئی-
تاہم حیران کن طور پر ’ارطغرل غازی‘ کی اردو میں یوٹیوب پر جاری کی گئی پہلی قسط کی ویڈیو نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھارت میں بھی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بن گئی ہے ۔
یوٹیوب کی جانب سے جاری کردہ بھارت میں سال 2020 کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کے مطابق ’ارطغرل غازی‘ کی پہلی قسط وہاں دیکھی جانے والی پہلی 10 ویڈیوز میں شامل ہے’ارطغرل غازی‘ کی پہلی قسط کی ویڈیو نے کئی بھارتی ڈراموں، فلموں اور گانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور بھارت میں چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بنی۔
’ارطغرل غازی‘ کی پہلی قسط کی ویڈیو کو 18 دسمبر تک 8 کروڑ 59 لاکھ 2 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے-
بھارت میں سال 2020 میں پہلے نمبر پر ایک غیر معروف شخص کی ویڈیو رہی جس میں اس نے بھارت میں یوٹیوب اور ٹک ٹاک بند کرنے کے معاملے پر بات کی تھی دوسرے نمبر پر ویڈیو کامیڈی ویڈیو چھوٹو دادا بنی تیسرے نمبر پر اینمیٹڈ ویڈیو لاک ڈاؤن ، چوتھے نمبر پر ارطغرل غازی کی پہلی قسط کی ویڈیو رہی۔
https://www.youtube.com/watch?v=fa89NxhAKis&feature=youtu.be
پانچویں نمبر پر چاکلیٹ کیک بنانے کی ترکیب کی ویڈیو، چھٹے نمبر پر ڈانس کے مقابلے کی ویڈیو، ساتویں نمبر پر کوہ نور ہیرے پر بنائی گئی فکشن ویڈیو، آٹھویں نمبر پر کورونا کے دور میں امتحانات اور ویکسین کی تیاری سے متعلق بنی ویڈیو، نویں نمبر پر بی بی کی وائنس اور دسویں نمبر پر تارک مہتا کا الٹا چشما کی ایک قسط کی ویڈیو رہی۔