کراچی والوں کی رائے کونہیں مانتا،لاہورمیں سروے کرائیں تومسلم لیگ کا نام آئے گا:زبیرعمر

0
43

لاہور:کراچی والوں کی رائے کونہیں مانتا،لاہورمیں سروے کرائیں تومسلم لیگ کا نام آئے گا:اطلاعات کے کراچی میں ہونے والے سروے کو کراچی کے سابق گورنراور نوازشریف کے اہم ساتھی زبیرعمرنے کہا ہے کہ وہ کراچی والوں کوسمجھتے ہیں ان کی رائے کونہیں مانتا

زبیرعمر نے ایک پروگرام میں کہا کہ لاہورمیں سروے کروا کردیکھ لیں 70 فیصد لوگ مسلم لیگ کے حق میں رائے دیں‌گے

زبیرعمر نے کہا کہ کراچی میں جوسروے ہوا ہے جس میں اکثریت نے عمران خان کی حکومت پراعتماد کیا ہے اوراسے پسند کیا ہے وہ اس سروے کو نہیں مانتے

یاد رہے کہ چند دن قبل کراچی میں ایک غیرجانبدارتنظیم نے سروے کیا جس میں 30 فیصد سے زائد شہریوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کوتمام ترکوتاہیوں کے پسند کیا ہے اورکہا ہےکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تمام ترغلطیوں اورکوتاہیوں کے باوجود عمران خان خلوص دل سے اس ملک کودلدل سے نکالنا چاہتے ہیں اوردرست سمت میں جارہےہیں‌

اس سروے میں کراچی کے شہریوں نے 15 فیصد پی پی کو اور 15 فیصد ہی ن لیگ کوپسند کیا ہے

اس سروے کے بعد سابق گورنر سندھ زبیرعمر نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی والوں کوجانتے ہیں ان کی رائے کس کام کی ، لاہور میں سروے کروا کردیکھ لیں‌کتنے لوگ پسند کرتے ہیں

زبیرعمرنے یہ نہیں بتایا کہ کس مسلم لیگ کو لاہوریے پسند کرتے ہیں ، کیونکہ لاہورمیں ایک نہیں ادھی درجن سے زائد مسلم لیگیں ہیں ، ان میں ن لیگ ، پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم ، آل پاکستان مسلم لیگ ،ملی مسلم لیگ،عوامی مسلم لیگ سمیت کئی اورجماعتیں موجود ہیں

Leave a reply