بالی وڈ کی متعدد اداکارائیں اس بات کا انکشاف کر چکی ہیں کہ ان کو کام کے حصول میں دشواریوں کا سامنا رہتا ہے. ان سے کہا جاتا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ دوستی کریں گی تو ہی آپ کو کام ملے گا. یوں بہت ساری لڑکیوں کو کمپرومائز کرنا پڑتاہے. حا ل ہی میں ایسی ہی صورتحال پر بات کی ہے بالی وڈاداکارہ ایشا گپتا نے ، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جنسی تعلق بنانے سے انکار پر ایک فلم سے نکال دیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ایشا گپتا نے کہا ہے کہ ایک فلم کے معاون پروڈیوسر نے جنسی تعلق بنانے کی پیش کش کی،
ان دنوں میں ان کے ساتھ ایک فلم میں کام کر رہی تھی، اس فلم کا آدھے سے زیادہ کام ختم ہوچکا تھا لیکن میں نے جنسی تعلق بنانے سے انکار کردیا تو مجھے فلم سے نکال دیا۔انہوں نے کہا کہ ”میںنے کام کے حصول کے لئے کمپرومائز نہیں کیا ،” میں مانتی ہوں کہ اس وجہ سے مجھے کام کم ملا ہے لیکن میرا ضمیر ضرور مطمئن ہے کہ میں نے کمپرومائز کر کے کام حاصل نہیں کیا. انہوں نے کہاکہ میں نے نہ پہلے کمپرومائز کیا ہے نہ ہی آئندہ کروں گی.