ایسی غذائیں جو عمر سے پہلے بوڑھا کرتی ہیں
جسم پر بڑھاپے کے اثرات وقت کے ساتھ ساتھ ایک نہ ایک دن ظاہر ہو جاتے ہیں لیکن کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کو ہم کئی سالوں سے دیکھ رہے ہوتے ہم نوٹس کرتے ہیں کہ عمر کا بڑھنا ان لوگوں پر اثر انداز نہیں ہورہا ہوتا اور ہمارے اردگرد بہت سارے لوگ ایسے ہیں جنہیں ہم نوٹس کرتے ہیں کہ وہ اپنی عمر سے بہت پہلے بوڑھے ہو جاتے ہیں ہماری صحت کا دارومدار ہماری خوراک اور ورزش پر ہے ایسے کھانے جو ہمارے جسم کو جلدی بوڑھا کر دیتے ہیں اور ہماری جلد پر عمر سے بہت پہلے جھریاں پیدا کر دیتے ہیں
چینی اور میٹھے کھانے
میٹھا کھانا مزیدار تو ضرور ہوتا ہے مگر صحت کے لیے نقصان دہ ہے چینی ہمارے جسم میں پروٹین اور لپڈز کا خاتمہ کرتی ہے چناچہ زیادہ چینی کھانے سے جہاں ہم موٹے ہوتے جاتے ہیں وہاں ہمارا جسم کمزور ہوتا جاتا ہے خاص طور پر وہ لوگ جو روزانہ تین کپ سے زیادہ چائے پیتے ہیں اور اس میں چینی بھی استعمال کرتے ہیں تو یہ چینی ان کے جسم سے پروٹین کو ختم کرتی ہے پروٹین کی کمی جلد کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے کیونکہ پروٹین جلد کو ترو تازہ رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے زیادہ میٹھا کھانا اور باقاعدگی سے کھانا ذیا بیطس جیسی بیماری کا باعث بھی بنتا ہے اور ذیا بیطس اور بہت سے خطرناک بیماریوں کو جسم میں پروان چڑھنے میں مدد دیتی ہے اپنی روزمرہ کی خوراک سے ایسی تمام چیزیں نکال دیں جن میں چینی استعمال ہوتی ہے اور میٹھا کھانے کے لیے تازہ پھل استعمال کریں تاکہ صحت مند اور جوان رہیں
زیادہ چکنائی والی چیزیں
زیادہ چکنائی والے کھانے نہ کھانے سے بھی جلد پر جھریاں پڑنے کا۔عمل تیز ہو جاتا ہے صحت مند چکنائی والے کھانے جیسے مچھلی ڈرائی فروٹ خاص طور پر بادام اور اخروٹ تخم بالنگا السی سبز پتوں والی سبزیاں وغیرہ کے اندر موجود چکنائی ہماری۔صحت کے لیے انتہائی مفید ہے یہ جلد سوجن کو ختم کرتی ہے اور جلد کے مردہ سیلز کو درست کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے
تیز مصالحوں والے کھانے
تیز مصالحے مزیدار تو ہوتے ہیں مگر صحت مند نہیں یہ جلد پر الرجی پیدا کر سکتے ہیں اور انہیں کھانےسے جلد سرخی مائل ہوتی ہے اور خشک ہو جاتی ہے جس سے عمر کے اثرات اس پر جلد ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں اگر آپ ایسے کھانے کے شوقین ہیں تو ایسے کھانوں کے ساتھ زیادہ۔سے زیادہ پانی کا استعمال کریں
https://baaghitv.com/stomach-k-masayel-sy-nijaat-kesy-payen-%d8%9f/
کم پانی پینا
پانی کی کمی جلد پر جھریاں پڑنے کا۔سب سے بڑا سبب ہے اور یہ جسم کو ڈی ہائیڈریٹ کر کے اور بہت سے بیماریوں کا باعث بھی بن سکتی ہے اس لیے پانی کا استعمال زیادہ کریں دن میں کم۔از کم۔دو لیٹر پانی۔پئیں
چائے پانی اور کیفین والے کھانے
چائے کافی وغیرہ میں شامل کیفین ہمارے جسم کی جلد کو خشک کرتی ہے ہے  جلد سے موئسچرائزر کا خاتمہ کرتی ہے اگر آپ چائے اور کافی کے شوقین ہیں تو اس پریشانی سے بچنے کے لیے چائے اور کافی وغیرہ کے ہر کپ کے ساتھ پانی کا ایک گلاس پی لیں تو آپ جلد خشک ہونے کی پریشانی سے بچ جائیں گے
نمک کا استعمال
مچھلی کے گوشت کو فرائی کرنے سے پہلے نمک لگا دیا جاتا ہے نمک مچھلی کے گوشت میں سے پانی جذب کر لیتا ہے اسی طرح ہماری روزمرہ کی۔خوراک میں شامل نمک ہمارے جسم میں پانی کی مقدار کو کم کرتا ہے اور زیادہ نمک کھانے سے جہاں دیگر کئی طرح کی بیماریاں جیسے ہائی بلڈ پریشر وغیرہ لاحق ہو سکتی ہیں وہاں یہ جسم کا پانی۔جذب کرکے ہماری جلد کو جلدی۔بوڑھا کر دیتا ہے
جلا ہوا کھانا
ایسے کھانے جو تیز آگ پر جل جائیں جیسے گوشت وغیرہ اور زیادہ فرائی ہونے والے کھانے جو فرائی ہونے کے بعد کالے ہو جاتے ہیں ہماری صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں یہ۔ہماری جلد کو توانا رکھنے والے کلوجنز کو ختم کرتے ہیں اور ہمارے جسم کو عمر سے پہلے بوڑھا کر دیتے ہیں
پروسیسڈ فوڈز
بازار سے ملنے والی بہت سی پروسیسڈ فوڈز ٹرانس فیٹ پر مشتمل ہوتے ہیں جو انتہائی نقصان دہ ہیں جو انتہائی نقصان دہ ہے یہ ہمارے جسم کو ڈی ہائیڈریٹ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ڈی ہائیڈریشن جلد کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے اور جلد پر جھریاں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے
تلی ہوئی غذا فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈ
گھی اور آئل میں تلے ہوئے کھانے فاسٹ فوً وغیرہ ہمارے جسم میں خون کی۔روانگی کو سست کرتے ہیں یہ دل کی۔بیماریوں کا۔باعث بنتے ہیں اور جسم میں خون لے جانے والی۔نالیوں کے سُکڑنے اور انھیں بلاک کرنے کا۔بھی باعث بنتے ہیں اور اگر ہمارے جسم میں خون کی ترسیل کا۔ناظام ٹھیک کام نہ کرے تو جلد پر عمر سے پہلے جھریاں پیدا ہونی۔شروع ہو جاتی ہیں لہذا ہمیں اپنی خوراک سے ایسے کھانوں کو نکالنا بہت ضروری ہے تاکہ صحت مند اور جوان رہ۔سکیں
آلو کی چپس
آلو کھائے جانے کے فوراً بعد جسم کے اندر گلوکوز میں بدل جاتا ہے اور تیز آنچ پر فرائی ہونے کے بعد آلو اور دیگر کھانے ہماری سکن کے سیلولر ڈیمج کرنے کا باعث بنتے ہیں اگر آپ آلو کھانے کے شوقین ہیں تو فرائی کرنے کی بجائے انہیں بیک کر کے کھائیں جھریوں سے بچنے کے لیے سادہ غذا کا۔استعمال کریں پانی۔زیادہ سے زیادہ پینا چاہیے دن میں دو لیٹر یا کم از کم آٹھ گلاس پانی۔ضرور پینا چاہیے








