یورپی پارلیمان کا 28رکنی وفد کل مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ کر رہا ہے اس حوالے سے مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز سیاستدان محبوبہ مفتی نے ایک مطالبہ کر دیا ہے۔
مودی حکومت کی نظربند کشمیریوں کو دھمکی ، محبوبہ مفتی کی بیٹی نے بتا دی
مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی رہنما محبوبہ مفتی نے یورپی وفد کی مقبوضہ جموں و کشمیر آمد کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاست میں آنے والے یورپی یونین کے ممبران پارلیمنٹ کو مقامی لوگوں سے بات چیت کا موقع ملنا چاہئے ۔
اپنے ٹوئٹ میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ انہیں (وفد کے ممبران) کو لوگوں ، مقامی میڈیا ، ڈاکٹروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملنے کا بھی موقع ملے گا۔
محبوبہ مفتی نے پارٹی وفد سے ملنے سے انکار کیوں کیا؟
محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر اور دنیا کے مابین آہنی پردے اٹھانے کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کو بحرانوں میں دھکیلنے کے لئے حکومت ہند کو جوابدہ ہونا چاہئے۔
پنڈتوں کے کشمیر چھوڑنے کی وجہ محبوبہ مفتی نے بتا دی
واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ کا ایک وفد بھارت کے دورے پر ہے۔ وفد منگل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا۔ وفد کے ارکان نے آج سوموار کو قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور بعد ازاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد کسی غیر ملکی وفد کا یہ پہلا دورہ ہے ۔