کامسیٹس کے متنازعہ سوال نامے کا معاملہ ایوان بالا بھی زیربحث

0
53
comsets

سینیٹ اجلاس ،جامعہ کامسیٹس کے متنازعہ سوال نامے کا معاملہ ایوان بالا بھی زیربحث آیا

سینیٹر زرقہ سہروردی نےجامعہ کامسیٹس کے متنازعہ سوال نامے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھایا ،انکا سینیٹ میں کہنا تھا کہ اخلاقی پستی کا شکار ہیں، ہم جامعہ کامسیٹس معاملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد #COMSATS پرچےمیں قابل اعتراض سوال کی شدیدمذمت۔ اسلامی تعلیمات،معاشرت،ہماری اقدار،روایات،خاندانی نظام پرڈرون حملہ۔تعلیمی ادارے دینی/تہذیبی محافظ، بدقسمتی وہ ہی دین وتہذیب پرحملہ آور۔انتظامیہ کی نااہلی،متعقلہ افرادخلاف فوری کاروائی کی جائے۔

دوسری جانب کامسیٹس یونیورسٹی نے انگلش کمپوزیشن کے امتحان میں طلباء سے متنازع سوالات پوچھنے والے فیکلٹی ممبر کو برطرف کردیا ہے یونیورسٹی نے معاملے سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ فیکلٹی ممبر کی خدمات ختم کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی کے بیچلر آف الیکٹرک انجینئرنگ (بی ای ای) کے طلباء حالیہ انگریزی امتحان میں ایک انتہائی قابل اعتراض سوال پوچھا گیا تھا، اس موضوع پرانہیں 300 الفاظ کا مضمون لکھنے کیلئے کہا گیا تھا ،یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ سوال پوچھنے والا لیکچرار یونیورسٹی میں وزیٹنگ فیکلٹی کے تحت ذمہ داری ادا کررہا تھا جسے بلیک لسٹ کردیا گیا ہے ۔ کامسیٹس کے ایڈیشنل رجسٹرارنوید احمد خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ بی ای ای انگلش کمپوزیشن کے پرچے میں طالب علموں سے انتہائی قابل اعتراض سوال پوچھا گیا

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

ر مسافر کی جانب سے خاتون پر پیشاب کرنے کی خبروں کے بعد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہ

Leave a reply