سابق رکن اسمبلی ملک جواد حسین نے بھی پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا

0
36
Malik Jawad Hussain

سابق رکن اسمبلی ملک جواد حسین نے بھی پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا
تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ملک جواد حسین نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا ہے جبکہ ملک جواد حسین نے کہا کہ 9 مئی واقعات کو دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوئی، اپنی سیاست کے لیے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کو جلانے کی مذمت کرتے ہیں، میں نے پی ٹی آئی کے ساتھ اپنے دور میں وفاداری کی، عمران خان کے کہنے پر استعفی دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، میں بغیر کسی دباؤ کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، یہ ہمارا پاکستان ہے، یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں، جب ادارے مضبوط ہوں تب پاکستان مضبوط ہوگا۔ ملک جواد حسین نے کہا کہ علاقہ مشران اور علاقہ کے عوام کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کروں گا۔

واضح رہے کہ ادھر دوسری جانب تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیرمعدنیات مبین خلجی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ کوئٹہ میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرمعدنیات مبین خلجی نے کہا کہ جمہوریت اور بلوچستان کی فلاح اورترقی کے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی مگر 9 مئی کے پرتشدد احتجاج اورواقعات میں جناح ہائوس ، فوجی تنصیبات اور سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا ۔

مبین خلجی نے کہا کہ9 مئی کا واقعہ انتہائی دالخراش تھا ، ملک ہے تو ہم سب ہیں ، ملک نہیں تو بھی نہیں ہیں ، کسی کے دبائومیں نہیں بلکہ ملک و قوم کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر پارٹی چھوڑرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے احتجاج کے دوران وہ موجود نہیں تھے، ایسے حالات میں وہ پارٹی کا ساتھ نہیں سکتے ، اس لیے ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں رینجرز کی معاونت سے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک بھر میں پرتشدد احتجاج شروع کر دیا۔ اس دوران پی ٹی آئی کے بلاوئیوں نے جناح ہائوس ، فوجی تنصیبات اور سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔

Leave a reply