سابق وزیر اعظم کی نگراں وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات
سابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اسلام آباد کو خیرباد کہہ کر لاہور واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ائر پورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ائیر وائس مارشل طارق غازی اور دیگر شخصیات بھی ائر پورٹ پر موجود تھیں۔ وزارت عظمیٰ اور وزیراعظم ہاؤس چھوڑتے ہوئے شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کو انوار الحق کاکڑ کو ”بیسٹ آف لک“ کہا۔
Best of luck, Kakar sb!
(Now tweeting, in fact posting, as former PM 🙂 pic.twitter.com/WYsYWeoV9B
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 14, 2023
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا کہ بیسٹ آف لک کاکڑ صاحب! ٹوئٹ بلکہ بطور سابق وزیراعظم پوسٹ کر رہا ہوں۔ جبکہ انہوں نے ایکس پر اپنا بائیو بھی تبدیل کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سابق وزیراعظم کرلیا۔ جبکہ ان کے ایکس کا ہینڈل سی ایم شہباز شریف گرے ٹک یعنی سرکاری ویریفائیڈ ٹک موجود ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان
علاوہ ازیں شہباز کی رخصتی پر ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں ان کے رخصتی سے قبل نگراں وزیراعظم سے ملاقات کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ تاہم خیال رہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہے اور وہ چودہ اگست کے بعد اہلیہ کے ہمراہ لندن روانہ ہوں گے، ان کی اہلیہ نصرت شہباز کا مزید علاج لندن میں ہوگا۔