ڈسکہ ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن نے انتظامیہ کو سنے بغیر فیصلہ دیا،جسٹس عمرعطا بندیال

الیکشن کے معاملات میں سپریم کورٹ کیوں مداخلت کرے؟ جسٹس اعجازالاحسن

ڈسکہ ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن نے انتظامیہ کو سنے بغیر فیصلہ دیا،جسٹس عمرعطا بندیال

سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

الیکشن کمیشن کے وکیل میاں عبدالروَف نے دلائل دیئے جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ضروری نوعیت کے قانونی نکات بیان کریں ، ان دستاویزات پر انحصار کریں جن کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا،الیکشن کمیشن نے منظم دھاندلی کے حوالے سے ن لیگی وکیل کے موقف کی نفی کر دی،وکیل الیکشن کمیشن میاں عبدالروف نے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں منظم دھاندلی کا ذکر نہیں,الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون کی خلاف ورزیوں پر تھا,آئی جی پنجاب اور دیگر حکام نے فون نہیں سنے،13ا سٹیشنز پر پولنگ معطل رہی،فائرنگ کے واقعات پورے حلقے میں ہوئے،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پولنگ اسٹیشنز کی گنتی نہیں کرنی،الیکشن ایکٹ کی تمام شقوں پر عمل نہ ہو تو الیکشن کالعدم تصور ہوتا ہے،حلقے میں الیکشن ایکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی ہوئی، نقشے سے واضح ہے کہ ایک بلڈنگ میں متعدد پولنگ اسٹیشن تھے، علاقے میں فائرنگ یا بدامنی کا اثر ایک نہیں بلکہ100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر پڑا،ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر بدامنی تھی تو دیگر پولنگ ا سٹیشنزمتاثر ہوئے، صورتحال سے واضح ہے کہ حلقے میں لیول پلینگ فیلڈ نہیں تھی، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ سے آپ کی کیا مراد ہے؟ ڈکشنری میں لیول پلینگ فیلڈ کا معنی دیکھیں کیا ہے، آپ کے خیال میں ایک فریق کے لیے حالات سازگار تھے دوسرے کے لیے نہیں، اگر بدامنی تھی تو دونوں کیلئے حالات ناسازگار تھے، بدامنی تھی لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ لیول پلینگ فیلڈ نہیں تھی، وکیل نے کہا کہ آپ درست فرما رہے ہیں ہو سکتا ہے میرے الفاظ کا استعمال درست نا ہو، عدالت نے کہا کہ آپ احتیاط کریں اور لیول پلینگ فیلڈ جیسے الفاظ استعمال نہ کریں، الیکشن کمیشن کے وکیل میاں عبدالروَف کے دلائل مکمل ہو گئے

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتظامیہ کو سنے بغیر فیصلہ دیا، حلقے میں حالات خراب تھے یہ حقیقت ہے،یہ کہنا درست نہیں کہ تمام پارٹیوں کو مقابلے کیلئے مساوی ماحول نہیں ملا، ووٹرز کیلئے مقابلے کے مساوی ماحول کا لفظ استعمال نہیں ہوتا،

کیس کی سماعت کے دوران لیگی ایم این اے شیزا فاطمہ کمرہ عدالت میں موبائیل استعمال کرتی رہی۔پولیس اہلکاروں نے شیزا فاطمہ کو موبائیل استعمال کرنے سے روک دیا۔سائلین سمیت کسی بھی شیخص کو کمرہ عدالت میں موبائیل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی

الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے دوران 20 پریذائیڈنگ افسران کے غائب ہونے کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 10پریذائیڈنگ افسر کئی گھنٹے ایک ہی جگہ پر موجود رہے ،لاپتہ ہونے پریذائیڈنگ افسروں میں دو خواتین افسر بھی شامل ہیں

تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے دستیاب ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا اس لیے کمیشن کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔مخالفین پہلے ہی ضمنی الیکشن میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں۔علی اسجد ملہی نے اپیل میں ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار ،الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف

ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی

ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی،شبلی فرازبرس پڑے

معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج

کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟

این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

ڈسکہ ضمنی انتخابات، تحریک انصاف کی اپیل پر کب ہو گی سپریم کورٹ میں سماعت؟

ڈسکہ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

ڈسکہ ضمنی انتخابات، سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی امیدوار کو بڑا جھٹکا

مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

مہربانی کریں ہمیں حقائق بتائیں،سپریم کورٹ کا ن لیگی امیدوار کے وکیل سے مکالمہ، سماعت ملتوی

مسلم لیگ ن کا اثرو رسوخ تھا تو تشدد اور بد امنی پھیلانے کی ضرورت کیوں پڑی؟ ڈسکہ انتخابات کیس میں عدالت کا استفسار

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

قبل ازیں این اے 75 انتخابات کالعدم قراردے دیئے گئے، این اے 75 میں دوبارہ الیکشن ہوں گے الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظورکر لی گئی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور قتل و غارت ہوئی، این اے 75 ضمنی انتخابات میں ماحول خراب کیا گیا

ڈسکہ ضمنی انتخابات، پریزائیڈنگ افسران کی لوکیشن کی قانونی حثیت ہے یا نہیں؟ سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

Comments are closed.