پشاور:پاکستان کو عدم استحکام کا شکارکرنے کے لیے پاکستان مخالف قوتیں سرگرم ہوگئی ہیں، پچھلے چند دنوں میں ملک کے اندر بہت سے دہشت گردی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں ، کراچی یونیورسٹی سے اس حکومت کے دور میں شروع ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کا سسلسلہ بڑھتا ہی جارہا ہے ، کہیں افغانستان کے ساتھ ملحقہ سرحدوں پر دہشت گردوں کی طرف سے حملے تو کہیں بلوچستان اور سندھ میں دہشت گرد سرگرم ہیں

کراچی میں پچھلے کئی دنوں سے دہشت گردوں نے اودھم مچا رکھا ہے ، ایسے ہی چند دنوں سے کے پی بھی نشانے پر ہے ، پشاور میں آج نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید ہوگئے پولیس حکام کے مطابق شہید ایس ایچ او گھر سے تھانے جا رہے تھے کہ اس دوران سفید رنگ کی کار نے انکا پیچھا کیا، ایس ایچ او جیسے ہی چمکنی بائی پاس پل پر پہنچے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ملک سعد پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس میں آئی جی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو قتل کردیاتھا ۔پشاور کیپٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) اعجاز خان نے کہا کہ واقعہ سربند تھانے کی حدود میں پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ قتل کیے جانے والے سکھ شہریوں میں 42 سالہ سلجیت سنگھ اور 38 سالہ رنجیت سنگھ شامل ہیں، یہ دونوں بٹاٹل علاقے میں مصالحہ جات کی دکانوں کے مالک تھے۔

Shares: