فیس بک نے 3 ماہ کے دوران ایک ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے

دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے 3 ماہ کے دوران ایک ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے۔

باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک بلاگ پوسٹ میں فیس بک نے بتایا کہ انتظامیہ نے گزشتہ برس اکتوبر سے دسمبر تک ایک ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے ہیں جن کے ذریعے تقریباً 35 ہزار افراد گمراہ کن معلومات پھیلارہے تھے۔

فیس بک کے مطابق کمپنی نے کورونا اور ویکسین سے متعلق ایک کروڑ 20 لاکھ مواد بھی ڈیلیٹ کیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس اور ویکسین سے متعلق جھوٹے دعوےسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنے ہوئے ہیں جبکہ اس سے قبل یوٹیوب بھی گزشتہ 5 ماہ کے دوران کورونا ویکسین سے متعلق 3000 گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرچکی ہے۔

یوٹیوب ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 8 لاکھ سے زائد غلط معلومات فراہم کرنے والی ویڈیو ز کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کیا جاچکا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیلیٹ کی جانے والی ویڈیوزمیں ویکسین سے لوگوں کی ہلاکت ، بانجھ پن میں اضافے کا سبب یا پھر ویکسین میں خفیہ مائیکروچپ جیسے دعوے کیے جانے جیسا مواد شامل تھا۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ ان اعداد وشمار میں ڈیلیٹ کی جانے والی ویڈیوز کا مواد صرف ویکسین سے متعلق نہیں تھا بلکہ ویڈیوز میں وائرس کے حوالے سے بڑے پیمانے پر طبی لحاظ سے گمراہ کن دعوے بھی کیے گئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ویکسینز سے متعلق کیے جانے والے غلط دعوؤں اور گمراہ کن معلومات کو روکنے کے لیے یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی ایسے مواد کی تلاش اور انہیں حذف کیے جانے سے متعلق سرگرم عمل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیس بک کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد فیس بک کے قواعد وضوابط توڑنے والے گروپوں کی رسائی کو محدود کرنا ہے جبکہ ساتھ ہی ایسےگروپس تک الگورتھم سفارشات کے ذریعے عوام کی رسائی بھی محدود کرنا ہے جوماضی میں فیس بک کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرچکے ہیں۔

یوٹیوب نےکورونا ویکسین اور وائرس سے متعلق ہزاروں گمراہ کن ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

فیس بک کاعوامی ویڈیوزکےاعداد و شماراورکاپی رائٹس جیسےمسائل کیلئےآرٹیفیشل…

فیس بک کا سیاسی و سماجی گروپوں سے متعلق اہم اقدام

 

Comments are closed.