جی فیس بک آئی ڈی میرا ہے اورمیں نے ہی نیوزی لینڈ کوپیغام بھیجا تھا:احسان اللہ اھسان کا آڈیو پیغام آگیا

0
40

اسلام آباد :جی فیس بک آئی ڈی میرا ہے اورمیں نے ہی نیوزی لینڈ کوپیغام بھیجا تھا:احسان اللہ اھسان کا آڈیو پیغام آگیا ،اطلاعات کےمطابق طالبان لیڈراحسان اللہ احسان نے ایک آڈیو پیغام بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نیوزی لینڈ کو بھیجا جانے والا پیغام میرے فیس بک پیج سے گیا ہے اوریہ فیس بک پیج میرا ہی ہے

پاکستانی میڈیا پر فیک نیوز چلانے کا الزام لگانے والے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا احسان اللہ احسان کے حوالے سے کیا گیا اپنا دعویٰ فیک ثابت ہوگیا۔ احسان اللہ احسان نے ایک آڈیو پیغام میں فواد اور شیخ رشید کی جانب سے اپنا فیس بک آئی ڈی جعلی قرار دینے کودرست قراردیاہے

 

تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے آڈیو پیغام میں وفاقی وزرا شیخ رشید اور فواد چوہدری کے اس موقف کی نفی کی ہے کہ پاکستان آنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دورہ پاکستان ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لئے احسان اللہ احسان کے نام سے ایک جعلی فیس بک آئی ڈی بنا کر انہیں داعش کے ممکنہ حملے سے ڈرایا گیا۔ احسان کا دعویٰ ہے کہ اس کی فیس بک آئی ڈی جینوئن ہے لہذا وفاقی وزراء غلط بیانی کر رہے ہیں۔

یہ تاثر عام ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ سیریز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ نیوزی لینڈ حکام نے تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی ایک دھمکی کے بعد کیا جس کی تصدیق نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی حکام نے براہ راست احسان سے خود رابطے کے بعد کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی حراست سے فرار ہو جانے والے احسان اللہ نے کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو درپیش سکیورٹی خطرات کے حوالے سے اگست کے آخر میں ایک ٹویٹ پوسٹ کی تھی جسکی تصدیق کے لئے نیوزی لینڈ حکام نے احسان اللہ احسان سے خود رابطہ کیا اور یہ یقین کر لینے کے بعد کہ ان کے کرکٹرز پاکستان میں محفوظ نہیں ہوں گے، انہوں نے اپنی ٹیم کا دورہ منسوخ کرنے کا فوری فیصلہ کیا۔

تاہم 22 ستمبر کو دو وفاقی وزرا نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ احسان اللہ احسان کی جانب سے دھمکی آمیز پوسٹ دراصل ایک فیک یعنی جعلی فیس بک اکائونٹ سے کی گئی جس کا احسان سے کوئی تعلق نہیں اور اس سازش میں بھارت ملوث ہے۔

Leave a reply