فیس بک کی بھارت نوازی،ریاض نائیکو کی تصاویر شیئر کرنے پر آئی ڈیز بند
فیس بک کی بھارت نوازی،ریاض نائیکو کی تصاویر شیئر کرنے پر آئی ڈیز بند
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیری مجاہدین ریاض نائیکو و دیگر کی شہادت کے بعد فیس بک کا دوہرا معیار پھر سامنے آ گیا، ریاض نائیکو کی تصویر لگانے پر فیس بک انتظامیہ نے صارفین کی آئی ڈیز بند کرنا شروع کر دیں
ریاض نائیکو جو حزب المجاہدین کے کمانڈر تھے کو گزشتہ روز بھارتی فوج نے انہیں شہید کیا جس کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹویٹر، فیس بک پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا لیکن فیس بک مسلم دشمنی اور کشمیر دشمنی سے باز نہ آئی ، فیس بک نے ریاض نائیکو کی تصویر لگانے والی آئی ڈیز کو بند کرنا شروع کر دیا
باغی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے درجنوں ایسی آئی ڈیز کو بند کر دیا ہے جنہوں نے کشمیری کمانڈر ریاض نائیکو کی تصویر لگائی تھ،کئی آئی ڈیز کو لمیٹڈ کیا گیا ہے
ایسا پہلی بار نہیں ہورہا بلکہ برہان وانی کی شہادت کے بعد بھی فیس بک نے برہان وانی کی تصویر لگانے والی سینکڑوں آئی ڈیز کو بند کیا ہے،
کشمیری مجاہدین کی تصاویر لگانے پر جن شہریوں کی آئی ڈیز ڈیلیٹ ہوئیں انہوں نے فیس بک روییے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ کشمیر میں اس وقت بدترین دہشت گردی جاری ہے لیکن ایسا مسئلہ جس کے متعلق اقوام متحدہ نے قراردادیں پاس کر رکھی ہیں اس کے متعلق بات کرنے اورکشمیری شہداء کی تصاویر شیئر کرنے پر پوسٹیں اور اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے جاتے ہیں، یہ امر انتہائی افسوسناک ہے اور حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور فیس بک انتظامیہ سے خاص طور پر اس کی بھار ت نوازی سے متعلق بات کی جائے
مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید
بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج
واضح رہے کہ فیس بک انتظامیہ میں انڈین لابی پوری طرح متحرک ہے اور برہان وانی سمیت کشمیر کی تحریک آزادی سے متعلق تصاویر لگانے پر فیس بک اکاؤنٹ بھی فوری ڈیلیٹ کر دیے جاتے ہیں، جب بھی کشمیر میں قتل عام میں تیزی آتی ہے اور لوگ بھارتی ظلم و دہشت گردی کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھاتے ہیں تو فیس بک انتظامیہ میں موجود بھارتی لابی فوری متحرک ہوتی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے جاتے ہیں، پچھلے چند برسوں میں اکثر مواقع پر یہ صورتحال دیکھنے میں آئی ہے
کرونا وائرس، فیس بک سے غلط معلومات کو ہٹا دیاجائے گا،فیس بک حکام کی یقین دہانی