بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا چھ برس بعد فیصلہ محفوظ

0
42
court

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی سماعت ہوئی

مقامی عدالت کے سیشن جج عطا ربانی نے کیس کی سماعت کی ،پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے حتمی دلائل دیئے اور کہا کہ مدعی کی گاڑی جائے وقوعہ سے قبضہ میں لے گئی اور اس پر بھی گولیوں کے نشانات موجود ہیں، جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کس کس کی گاڑی پولیس نے اپنی تحویل میں لے تھی، پراسیکیوٹر نے کہا کہ پولیس نے مقتول بیرسٹر فہد ملک اور ملزمان کی گاڑیاں قبضہ میں لے تھیں،

یرسٹر فہد ملک قتل کیس کا 6 سال بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فریقین کے دلائل مکمل کر لئے گئے بیرسٹر فہد ملک کو اگست 2016 میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کی جانب سے حتمی دلائل دیئے

مقتول کی والدہ ملیحہ ملک اور بھائی جواد سہراب ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل مدعی نے کہا کہ سی ڈی آر ریکارڈ کے مطابق ملزمان کی بوقت وقوعہ موقع پر موجودگی ثابت ہوتی ہے،سی ڈی آر سے ملزمان کا وقوعہ سے قبل آپس میں رابطہ ثابت ہوتا ہے، ملزم راجہ ہاشم نے اپنی دفاعی شہادت میں موقع پر موجودگی کا اعتراف کیا،مقتول بیرسٹر فہد کی گاڑی پر ملزم راجہ ارشد نے 45 فائر کئے،بیرسٹر فہد ملک کو اگست 2016 میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

واضح رہے کہ اگست 2016 کو اسلام آباد کے علاقے ایف 10 تھانہ شالیمار کی حدود میں ملک برادری اور کھوکھر برادری میں تصادم کے دوران ملزمان نے فہد ملک کو 4 گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا  فہد ملک کے بھائی جواد ملک نے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر جولائی 2018 کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا اور ریمارکس دیے تھے کہ نقائص کی وجہ سے اس پر غور کی ضرورت ہے کیس کے مرکزی ملزم ارشد ملک کو 29 اگست 2016 کو پاک افغان سرحد طورخم سے افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ ملزم افغانستان کے ذریعے یورپ جانا چاہتا تھا۔ مقتول فہد ملک سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے تھے

Leave a reply