ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید عدالت پیش ہو گئے
سول جج قدرت اللہ نے فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے ،کیس کی مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی گئی،فیصل جاوید سینئر سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیش ہوئے،فیصل جاوید خان پر تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج ہے،عدم حاضری پر عدالت نے فیصل جاوید خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے تا ہم عدالت پیش ہونے پر فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے گئے
فیصل جاوید نو مئی کے واقعات کے بعد سے روپوش تھے اور دو روز قبل پشاور ہائیکورٹ میں منظر عام پر آئے تھے، پشاور ہائیکورٹ نے فیصل جاوید کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی اور فیصل جاوید کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیاتھا
عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیصل جاوید نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی ہے، سب پر مشکل وقت گزرا ہے، دعا ہے سب مظلوم اپنےگھروں میں واپس آجائیں،عمران خان کی رہائی کا سب کو انتظار ہے اور جلد وہ قوم کے درمیان ہوں گے،سب سے زیادہ انتظار ہے کہ پاکستان کی آن پاکستان کی شان عمران خان ہمارے درمیان موجود ہوں،
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار