تحریک انصاف کو آج پیپلزپارٹی کے پرانے جیالے پر گزارہ کرنا پڑا، فیصل کریم کنڈی

کبھی مفرور شخص بھی الیکشن لڑ کر جیت سکتا ہے
0
126
faisal karrm kundi

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا 56 واں یوم تاسیس کوئٹہ میں تاریخی جلسے کی صورت میں منایا گیا، جلسے میں پیپلزپارٹی کی صوبائی لیڈرشپ کے علاوہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے ورکرز کو روڑ میپ دیا،

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری 7 تاریخ کو شانگلہ 10 تاریخ کو کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، بلاول بھٹو زرداری پشاور میں ویمن کنونشن سے بھی خطاب کریں گے، کوئٹہ میں ہمارے ساتھ اہم شخصیات سمیت 3 سابق ایم پی ایز نے بھی شرکت کی، کوئٹہ سے سرد ہوائیں شروع ہوئی اور اسلام آباد میں حالات تبدیل ہوئے،آج ایک الیکشن ہوا اس میں سلیکشن ہوئی، 2018 میں جن لوگوں کے لیے آر ٹی ایس سسٹم بٹھایا گیا، جن لوگوں کو بیساکھیوں سے لایا گیا آج انہوں نے اپنی روایات کو برقرار رکھا، پارٹی میں جنہوں نے الیکشن لڑنا تھا ان کو ووٹنگ کا لنک ہی نہ بھیجا گیا، جس پارٹی کے اندرونی انتخابات میں دھاندلی ہو وہ آگے کیا کریں گے،ہمارا الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ اب الیکشنز کو چیک کیا جائے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن نوٹس لے،

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کبھی مفرور شخص بھی الیکشن لڑ کر جیت سکتا ہے،مفرور شخص الیکشن جیت کر پارٹی کا صوبائی صدر بن گیا،پی ٹی آئی چئیرمین کہتا تھا کہ جو 2 بار الیکشن لڑے گا اس کو تیسری بار لڑنے کی اجازت نہ ہوگی،آج بھی ان کو چئیرمین کے لیے پیپلزپارٹی کا پرانا جیالا ملا،بیرسٹر گوہر کی صورت میں پی ٹی آئی کو پی پی کے جیالےسے ہی گزارا کرنا پڑا،8 فروری الیکشن کےلیے شیڈول آئے گا تو پیپلزپارٹی اپنی مہم کا آغاز کرے گی،

سلیکٹ ہونے اور لاڈلہ بننے سے بہتر ہے کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں،

بلاول نے تصویر تبدیل کر کے کونسی بغاوت کی؟ فیصل کریم کنڈی

ہم گالم گلوچ والا پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں اپنائیں گے،فیصل کریم کنڈی

نگران حکومت کیسے قومی اثاثے بیچ رہی ہے ؟ فیصل کریم کنڈی

پی آئی اے نجکاری اجلاس میں ن لیگ کے سابق وزیر کی شرکت سوالیہ نشان ہے،فیصل کریم کنڈی

بلاول وزیراعظم بنیں گے تو عوام کی مشکلات ختم ہونگی،فیصل کریم کنڈی

عام آدمی کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

جو لوگ غلط فیصلے میں ملوث تھے ان کا احتساب ہونا چاہیئے،بلاول

Leave a reply