اسلام آباد؛ فیصل مسجد میں عید کے موقع پر آئے غیر ملکیوں کے ساتھ بدسلوکی

0
41

اسلام آباد؛ فیصل مسجد میں عید کے موقع پر آئے غیر ملکیوں کے ساتھ بدسلوکی

اسلام آباد فیصل مسجد میں عید کے موقع پر آئے غیر ملکیوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی جبکہ انہیں ایک مجمع نہ گھیر لیا اور آوازیں کسنا شروع کردیا اور ساتھ میں ویڈیو بھی بناتے رہے جو وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے ابسا کومل نے لکھا کہ ‏عید پر اسلام آباد فیصل مسجد کے مناظر ہیں۔ ہمارے سماجی رویے اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ اس ایک نسل کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا۔ نا والدین ان لڑکوں کی تربیت دیتے ہیں نا شہری انتظامیہ کا کوئی رول نظر آتا ہے۔ کل اسلام آباد میں ہر طرف یہی حالات تھے۔ موبائل فون ہمارے لئے مصیبت ثابت ہوا ہے۔


جبکہ حامد میر لکھتے ہیں ‏واقعی یہ منظر بہت تکلیف دہ ہے ہم یورپ اور امریکہ میں تاریخی مقامات پر جائیں تو وہاں ہمارے ساتھ یہ سلوک نہیں ہوتا کوئی آوازیں نہیں لگاتا لیکن یہاں ایک غیر ملکی عورت جوتے اتار کر فیصل مسجد کو دیکھنا چاہتی تھی ، مقامی مسلمانوں نے غیرت میں آ کر اس پر پھبتیاں کرنی شروع کر دیں سیٹیاں مارنی شروع کر دیں.یہ منظر بتاتا ہے ہ ہم اخلاقی زوال کا شکار ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی کہا گیا کہ غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ ایسا رویہ انتہائی غیر اخلاقی اور مذمت کے قابل ہے تاہم ابھی تک اسلام آباد کیپٹل پولیس نے اس پر کوئی بیان نہیں دیا ہے حالانکہ انہیں ٹوئیٹس میں ٹیگ کیا گیا ہے۔

Leave a reply