وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو عدالت نے دیا بڑا جھٹکا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو عدالت نے دیا بڑا جھٹکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ،وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے فیصل واوڈا کی کیس کی کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی ،فیصل واوَڈا کی عدالتی کارروائی روکنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سٹے نہیں دونگا، الیکشن کمیشن کا ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دیں گے،

فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں 4 درخواستیں زیر سماعت ہیں،بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن جاکر کہتے ہیں کہ معاملہ ہائیکورٹ میں بھی چل رہا ہے.عدالت نے فیصل واوڈا کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے جواب جمع کروا دیا ہے؟ آپ نے الیکشن کمیشن کی آرڈر شیٹس درخواست کے ساتھ کیوں نہیں لگائیں؟ آپ الیکشن کمیشن میں بھی نہیں پیش ہورہے،

وفاقی وزیر فیصل واوَڈا کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ واضح حکم دیا تھا کہ جواب جمع کرائیں تو کیوں نہیں کرایا،الیکشن کمیشن نے فیصل واوَڈا کے کاغذات نامزدگی سمیت تمام ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا ،فیصل واوڈا کے وکیل ادھر پیش نہیں ہورہے اور یہاں بھی یہی کررہے ہیں ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چھپن چھپائی کا کھیل نہ کھیلیں، ان چیزوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا،

وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت میں کہا کہ ریکارڈ کے ساتھ دہری شہریت نہ رکھنے کا فیصل واوڈا کا بیان حلفی بھی دیا گیا ہے، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس یہ ہےفیصل واوڈا کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت رکھتے تھے،11 جون 2018 کو بیان حلفی جمع کرایا کہ دہری شہریت نہیں رکھتے،شہریت ترک کرنے کی درخواست تو بعد میں 25 جون2018 کو منظور ہوئی، اس کا مطلب ہے کہ جب بیان حلفی جمع کروایا گیا تو وہ امریکی شہری تھے،

وکیل فیصل واوڈا نے کہا کہ اس ڈاکیومنٹ کے مصدقہ ہونے پر اعتراض ہے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اسی لیے آپ کو بار بار نوٹس جاری کررہے ہیں کہ جواب داخل کرائیں،کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے کلائنٹ کو نوٹس کرکے یہاں بلائیں،آپ جواب میں لکھ دیتے کہ یہ ڈاکیومنٹ جعلی ہے،ہوسکتا ہے پٹیشن سے منسلک ڈاکیومنٹس جعلی ہوں،اسی لیے الیکشن کمیشن سے رکارڈ منگوایا،

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ کراچی کے ریٹرننگ افسر کے آفس سے رکارڈ منگوا کرجمع کرایاہے،وکیل فیصل واوڈا نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے اپنے موکل سے ہدایات لینے کے لیے کچھ مہلت دی جائے،

قبل ازیں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نااہلی کیس میں عدالتی کارروائی پر حکم امتناع کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔وفاقی وزیر کے وکیل نے عدالتی کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست جمع کرا ئی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں بھی اسی نوعیت کی 4 درخواستیں زیرالتوا ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن سے درخواستو ں پر فیصلہ آنے تک کارروائی روکی جائے ۔

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ ایم این اے صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے

فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

درخواست گزار نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی، فیصل واوڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے، انہوں نے ابھی تک نااہلی درخواست پر اپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا۔ فریقین جان بوجھ کر معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں،

Comments are closed.