شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

0
58

شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توہین مذہب مقدمہ میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی 18مئی تک ضمانت قبل از گرفتاری منظورکرلی ہے شیخ رشید کی عبوری ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی شیخ رشید کیخلاف مسجد نبویؐ واقعہ پر9 شہروں میں مقدمات درج ہیں عدالت نے 18 مئی تک شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور کر لی، عدالت کے مقدمات کے اخراج کیلئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے

ضمانت منظور ہونے کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15مئی تک میں آزاد ہوں ،جیل میں ہوا یا ریل میں عمران خان کے لانگ مارچ کا ساتھ دینگے، میں 6ماہ سے کہتا آرہا ہوں کہ مارچ میں ہمارے خلاف سازش ہوگی جب واقعہ پیش آیا اس وقت میں وہاں نہیں تھا،راشد شفیق کو بھی ایک ویڈیو کی بنیاد بنا کر گرفتار کیا ہے میں سمجھتا ہوں عمران خان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،31مئی سے پہلے انتخابات کرالیں یہ سازش ان کے گلے پڑ گئی ہے عمران خان بڑا لیڈر بن کر سامنے آگیا ہے، مجھے اپنے اداروں پر فخر ہے لانگ مارچ کا اعلان ہوا تو عمران خان بھی معاملات کو نہیں سنبھال پائیں گے،

قبل ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ پہنچ گئے شیخ رشید نے توہین مزہب کی دفعات پر درج مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کر لیا,شیخ رشید نے قبل از گرفتاری ضمانت کیلئے درخواست دے دی شیخ رشید کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار رازق نے درخواست جمع کرائی

ن لیگی رہنما ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے شیخ رشید کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کرنے پر ردعمل میں کہا ہے کہ شیخ صاحب نے تو کہا تھا رانا ثنا اللہ بتاو کس شہر میں گرفتاری دوں؟ شیخ رشید اب ضمانت کیلئے بھاگے جا رہے ہیں، شرپسندی اورسازشیں نہ کریں توبھاگنا نہ پڑے،حوصلے اورصبرسے کام لیتے تو حفاظتی ضمانت کی ضرورت نہ پڑتی

قبل ازیں سابق وفاقی وزیر داخلہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سامراجی مراسلہ سازش تھا لیکن موجودہ حکومت اسے بے بنیاد اور جعلی کہتی تھی، حکومت آج خود اپنے بیانیے کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر رہی ہے عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہا ہے یہ بات ثابت ہو گئی کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے ن لیگ کی طرف سے جلسوں کی ابتدا جلد الیکشن کی ایک کڑی ہے دو ووٹوں کی اکثریتی حکومت دو ماہ میں ہی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی امید ہے کہ آج عمران خان لانگ مارچ کی تارِیخ کا اعلان کریں گے بہتر یہی ہے کہ 31 مئی سے پہلے پہلے نئے انتخابات کا اعلان کر دیا جائے

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں نازیبا واقعہ پیش آیا، پاکستانی شہریوں کی جانب سے چور چور کے نعرے لگائے گئے، اس پر سعودی حکومت نے بھی ایکشن لیا اور کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے، پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری، انیل مسرت سمیت کئی رہنماؤں پر فیصل آباد، اٹک میں مقدمہ درج ہو چکا ہے، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد گرفتار ہو چکے ہیں، حکومت نے مقدموں میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کا بھی اعلان کر رکھا ہے،

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

توہین مذہب مقدمہ، چھٹی کے روز درخواست پر سماعت، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

توہین مذہب کے مقدمات، شیریں مزاری نے اقوام متحدہ میں مسئلہ اٹھا دیا

Leave a reply