غیرضروری غلط فہمیاں نقصان کا باعث بنتی. جسٹس فائز عیسیٰ کی وضاحت
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب کے دوران شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی اہلیہ کے پاس گیا اور ان کو مبارکباد دی جبکہ شرعی عدالت کے چیف جسٹس اقبال حمیدالرحمان سے ملنے سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان کو ملا تھا اور میں پہلے سے چیف جسٹس کو شرعی عدالت کی تقریب حلف برداری میں سلام کر چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے ویڈیو بنا کر یہ غلط تاثر دیا کہ میں نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو سلام نہیں کیا، میڈیا میں غلط تعبیرات سامنے آئیں، غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں کیونکہ یہ غیرضروری غلط فہمیاں نقصان کا باعث بنتی ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ گٹھ جوڑکےذریعےگھڑی گئی جھوٹی کہانیوں سے ماضی قریب میں مجھےاور میرے خاندان کوپہنچی تکلیف کا بخوبی اندازہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ان کا کہنا تھا یہ بات بالکل غلط ہےکہ میں نے سپریم کورٹ میں ایک الگ گروپ بنایا ہے، قرآن پاک کی آیت ہے کہ خبر پھیلانے سے قبل اس کی صداقت کی تحقیق کر لیا کرو کہ کہیں تم لاعلمی میں کسی کو نقصان نا پہنچا بیٹھو، انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے تحفظ اور دفاع کے لیے اپنے منصب کے حلف کا پابند ہوں، اپنے حلف کے خلاف کسی چیز کی تائید نہیں کر سکتا، حقائق مسخ کرکے ایک متنازع بیانیہ گھڑنا ادارے کے لیے نقصان دہ ہے۔

دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال اور سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے باغ میں پھول دار پودے لگائے۔ شجرکاری کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی.

جب کہ علاوہ ازیں شجرکاری مہم میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر جسٹس اطہرمن اللہ نے اسٹاف کو کہا کہ اس پھول پر نظر رکھنا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اللہ ہمارے ادارے کیلئے بھی بہتر کرے، اللہ سب کیلئے اور ادارے کیلئے برکت ڈالے۔

Shares: